احتساب قادیانیت جلد نمبر 58 |
|
۲… کیا ہنود اہل کتاب ہیں۔ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! ۳… احیاء اموات۔ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! ۴… تصدیق انبیاء علیہم السلام۔ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! ۵… ریویو۔ عصر جدید رسالہ! ۶… قسمت کے دھکے۔ ہم عصر مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! اسی ترتیب سے پیش خدمت ہیں۔ ۱ … بروزی نیرنگی ازرسالہ اتحاد! رسالہ اتحاد لکھتا ہے۔ مرزاقادیانی اس سے پہلے تو مسیح موعود ہی تھے جنکے منتظر یہود ونصاریٰ اور اہل اسلام ہیں۔ اب کرشن مہاراج ہونے کا بھی دعویٰ کرتے ہیں۔ جس کی وجہ سے وہ ہندوئوں کے بھی مطلوب ومحبوب بن گئے۔ ہندو مسلمانوں میں اتحاد پیدا کرنے کا یہ نیا اور بہت اچھوتا پہلو ہے۔ شاید اب بھی پارسیوں اور بودھ وغیرہ کی طرح بعض فرقہ ان کے ماننے سے انحراف کرتے ہوں۔ جن کو نہ مسیح سے کچھ علاقہ ہے نہ سری کرشن جی سے میں سمجھتا ہوں کہ الوہیت کی شان دنیا کے تمام مذاہب میں مشترک ہے۔ لہٰذا اب کی روحانی عروج میں انہیں خدائی کا دعویٰ کرنا چاہئے۔ پھر کوئی گروہ ان کے ماننے سے مستثنیٰ نہ رہ جائے گا۔ اگر چہ سری کرشن مہاراج بننے میں بھی اس درجہ کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ کیونکہ سری کرشن اپنے ماننے والوں میں پیمبر یا بندے نہیں بلکہ خدا کا مظہر اور خود خدا ہیں۔ غرض ہم اپنے روحانی بزرگ کو اس جدید ترقی پر مبارک باد دیتے ہیں ؎ بمقامے کہ رسیدی نہ رسد ہیچ نبی ۲ … کیا ہنود اہل کتاب ہیں مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! پہلے مرزا قادیانی محمدa کے بروز تھے اب کرشن کے بروز ہیں۔ یعنی اسلام کے بھی بروز اور کفر کے بھی بروز۔ بات یہ ہے کہ عیسیٰ مسیح علیہ السلام اور تمام انبیاء کی جو صفات قرآن وحدیث میں سنی ہیں۔ وہ سب مصنوعی طور پر اپنے برزخ میں ٹھونسنا چاہتے ہیں۔ بھلا کہیں تصنع اور تلمع اور تکلف سے بھی کوئی نبی بنا ہے۔