احتساب قادیانیت جلد نمبر 58 |
|
اچھی معلوم نہیں ہوتی۔ عدالت کا عندیہ تو بجز مجدد کے جس پر خدائے علام الغیوب کی جانب سے الہام ہوتا ہے کسی نامحرم کو معلوم ہونا مشکل ہے کیونکہ وہ عدالت ہی کیا جس کا راز فری میسن قبل از انفصال کسی پر کھل جائے اور ایک یورپین فلاسفر بھی کہہ گیا ہے کہ انصاف کے پائوں اون یا روئی اور ریشم کے ہوتے ہیں جن کی آہٹ معلوم نہیں ہوتی مگر اس کے ہاتھ فولاد کے ہوتے ہیں جن کی مضبوط اور لاجنب گرفت سے آسمانی باپ بھی نہیں بچا سکتا۔ ہاں اتنا ضرور کہہ گیا ہے کہ مقدمات میں کچھ اہمیت نہیں جبھی تو سب کے سب ایک لاٹھی ہانک دئیے جائیں پس یتیم اور معصوم لے پالک کو بھی چنداں خوف نہ کرنا چاہئے۔ ہمیں تو صرف یہ خیال ہے کہ گزشتہ الہامات تو نفخ شکم کے بعد ریح کی طرح پھر ہوگئے۔ اخیر کا الہام ’’وہم من بعد غلبہم سیغلبون‘‘ (تذکرہ ص۷۶۴، طبع سوم) تو پورا ہو۔ غضب ہے نا آسمانی باپ نے تو اندھیر نگری چوپٹ راجہ ہی والا معاملہ کردیا کہ ایک الہام بھی صداقت کے گھاٹ نہ اترا۔ آسمانی باپ کی یہ سکھا شاہی تو دیکھی نہیں جاتی پس مجدد السنہ مشرقیہ زور لگا رہا ہے کہ اور کچھ نہیں تو کسی طرح لے پالک کے آنسو ہی پونچھ جائیں۔ (ایڈیٹر) ۳ … اردو زبان میں تازہ چوچوہاتا الہام مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! مقدمات کا آخری الہام جو ۱۰؍مارچ کے الحکم میں شائع ہوا ہے یہ ہے ’’میدان میں فتح خدا تجھے دے گا۔‘‘ (تذکرہ ص۵۰۶، طبع سوم) معلوم نہیں وہ کونسا میدان ہے۔ عدالت کا میدان تو سامنے ہے جس میں بجز شکست کے اب تک کچھ نصیب نہ ہوا۔ آئندہ بھی دیکھا جائے گا اور اگر قیامت کا میدان مراد ہے تو وہاں کی شکست بھی مفتری علی اﷲ کے کیریکٹر کے آئینے میں صاف نظر آرہی ہے۔ جس نے نہ صرف اپنے کو بروزی نبی بلکہ خدا کا لے پالک بھی بنا دیا۔ ’’الحق یضاء ہئون قول الذین کفروا من قبل قاتلہم اﷲ الآیہ‘‘ تعجب ہے کہ لے پالک تو مجدد السنہ مشرقیہ سے منحرف۔ مگر لے پالک کا باپ فوراً مجدد کے حکم کی تعمیل کرتا ہے کیا معنی کہ جب مجدد نے لے پالک کے ولی کھنگر کو ڈانٹا کہ عربی زبان میں کیوں الہام کرتا ہے جبکہ لے پالک کی مادری زبان اردو ہے۔ یہ تو تکلیف مالا یطاق ہے۔ بھلا لے پالک عربی زبان کون سے کالج میں پڑھتا پھرے گا مجدد کی اس لتاڑ کا یہ اثر ہوا کہ اب اردو زبان میں الہام ہونے لگا کئی آنچ کی کسر اب بھی رہ گئی کیا معنی کہ لے پالک جو اپنے کو ساری خدائی کا نبی اور امام الزمان بتاتا ہے۔ اس کو آسمانی ہائی سکول میں ایک ہی زبان کی تعلیم دی گئی