احتساب قادیانیت جلد نمبر 58 |
|
یہ جو تسبیح ہاتھ میں لے کر بیٹھتے ہیں یہ مسئلہ بالکل غلط ہے غالباً سائل کا مقصود یہ تھا کہ تسبیح کے ذریعے سے خدا کا ذکر کرنا ریاء میں تو داخل نہیں۔ مرزاقادیانی کے جواب سے یہ معلوم ہوا کہ ریاء میں داخل ہے۔ مرزا قادیانی ۹۹کے ایر پھیر میں تو آئے مگر یہ نہ بتایا کہ عقدا نامل مسنون ہے سائل اس پر عمل کرے۔ ریاء بے شک بری چیز ہے اور شرک میں داخل ہے اسی واسطے ریاء کبھی مرزا قادیانی کے پاس بھی نہیں پھٹکتی۔ تسبیح کا ہاتھ میں رکھنا تو ریاء ہے لیکن شیطان کی آنت سے لمبا منارہ تعمیر کرانا جو کوسوں سے زائرین (مرزائیین) کو نظر آئے ریاء نہیں؟ اپنی تصویریں کھچوا کر شائع اور فروخت کرانا اور مرزائیوں کو کہنا کہ اپنے گھروں میں رکھیں اورمرد اور عورتیں ہر وقت درشن اور ڈنڈوت کیا کریں، ریاء نہیں؟ پیشینگوئیوں کے لمبے چوڑے اشتہارات شائع کرنا ریاء نہیں؟ آپ خیر نال جواب دیں گے کہ میں مامورمن اﷲ ہوں یہ ریاء نہیں بلکہ تبلیغ ہے اور آسمانی باپ نے الہام کردیا ہے کہ تصویروں اور اشتہاروں وغیرہ کے ذریعے سے اپنی بروزیت کو بانس پر چڑھاتے ہیں لیکن سینکڑوں حماقتیں اور غلطیاں جو آپ سے سرزد ہوتی ہیں ان کی تبلیغ نہیں کی جاتی۔ انبیاء کو بعض اوقات بذریعہ وحی تنبیہ ہوئی ہے مگر آپ انبیاء سے بھی بڑھ کر معصوم ہیں۔ بھلا مرزا قادیانی سے غلطیوںاور لغزشوں کا کوئی اقرار تو کرالے۔ مرزائی اخبارات اور تمام مرزائی جان کو آجائیں اور قابو چلے تو تنبیہ کرنے والے کو پھانسی پر لٹکا دیں۔ اجی حضرت مرزائی جہاز تو ریاء ہی کی بادبانی سے فریب کے سمندر میں چل رہا ہے ورنہ ؎ کس نمے پرسد کہ بھیا کوں ہو تعارف مضامین … ضمیمہ شحنۂ ہند میرٹھ سال ۱۹۰۴ء ۱۶؍جولائی کے شمارہ نمبر۲۷؍کے مضامین ۱… نیچریوں پر مرزا قادیانی کا سبّ ولعن۔ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! ۲… مسلمان وہی ہے جو عیسیٰ مسیح کی موت کا قائل ہو۔ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! ۳… مرزائے قادیانی کی رسالت۔ پیسہ اخبار گورداسپور! ۴… مرزائے قادیانی۔ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! ۵… مرزا قادیانی کی تعلیم۔ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی!