احتساب قادیانیت جلد نمبر 58 |
|
سائل ومحتاج وے شاہنشہاں صاحب وخدمت گزارش قیصرے دست کس نرسیدوہم نرسد بآں دادہ زیر نگینش کشورے از من شید اسلامش مے رساں آنکہ سالار ست ومارا سرورے ہم بہ ہر یک یک از آدم تا مسیحؑ دربریت بر گزیدہ معشرے نیز اصحاب وآل آں تمام رحمتت بہ ہر یکے دیں گسترے کار ایشاں بود در راہ خدا امر معروفے ونھی منکرے ۲ … مرزا قادیانی کے نزدیک تمام مذاہب حق پر ہیں مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! لاہور کے لیکچر نے تو مرزائیت کی کایا ہی پلٹ دی۔ بروزی رنگ برنگ کے روپ آ ج تک بدلتا رہا۔ اب سب کو چھوڑ کر ان سے کچھ اور ہی نیرنگ دکھایا۔ یوں کہو امام الزمان کے حقیقی معنی اب سمجھا ۳۰؍سال تک تو صرف مرزائیوں کا امام رہا اب دولاکھ دانوں کی تسبیح سے نکل کر مالائوں اور زناروں میں منسلک ہوکر تمام ہندوئوں اور سکھوں اور لال بیگوں کا امام (لال گرو) بن گیا ؎ زاہد شرک خفی کی بھی خبر ہے کہ نہیں زیر پروانۂ تسبیح کے زنار بھی ہے لعنت ہے اس خود غرضی اور مداہنت پر کہ ہر قوم کی مورتی کے مندر میں ماتھا ٹیکا تمام اوتاروں کو سجدہ کیا۔ پھر بھی کسی آریا کسی سناتن دھرمی۔ کسی سکھ، کسی لال بیگی کو دس ہزار آدمیوں کے مجمع میں مرزائی نہ بنا سکا۔ اب تو تمام مرزائیوں پر مرزا قادیانی کی حقیقت کھل جانی چاہئے کہ وہ کتنے پانی میں ہے اور اس کے کیا پاکھنڈ ہیں۔ کوئی پوچھے جب تمام مذاہب حق پر ہیں تو آسمانی باپ نے لے پالک کو کس کی اصلاح کے لئے بھیجا پھر بھی آپ نہ صرف مسلمان بلکہ اسلامی مجدد اور نبی وغیرہ۔ کلام مجید تو یوں ناطق ہو۔ ومن یبتغ غیر الاسلام دینا فلن یقبل منہ اور یہ مکار تمام مذاہب کو حق پر بتائے۔ کیا یہ مختلف مذاہب درحقیقت خدا نے پیدا کئے ہیں۔ کیا خدائے تعالیٰ عرش پر بیٹھا دنیا کو لڑوا رہا ہے خون خرابے کرارہا ہے۔ خدا کا تو یہ کام نہیں اس نے تو ایک سیدھی راہ صراطاً سویا، بتا دی ہے اور سیدھی راہ ایک ہی ہوتی ہے۔ البتہ آسمانی باپ چودھویں صدی (حاشیہ گزشتہ اشعار) ۱؎ (ازالہ ص۷۲، خزائن ج۳ ص۱۳۸) قادیان میں یزیدی لوگ پیدا ہو گئے ہیں۔ قادیانی وہاں کا کرسی نشین رئیس ہے تو یزید کیوں نہ ہو۔ اسی لئے حسین سے افضل بنتا ہے؟