احتساب قادیانیت جلد نمبر 58 |
|
ضربہ اور سقطہ سے کیا مناسبت اوریوں آپ کو اختیار ہے چاہے آپ دوران سر کے لئے اس کی مالش بدن کے اوپر حصہ میں کرائیں۔ نہ معلوم کیوں مرزا قادیانی قرابا دین کبیر کا نام ترک کرگئے۔ حالانکہ اس میں مرہم رسل کا زیادہ ذکر آیا ہے اس کی عبارت یہ ہے ’’مرہم حواری۔ این مرہم را امرہم رسل نیز نامندو ترجمہ کردہ شد درقرابا دیں رومی بہ مرہم سلیخا ومعروف بمرہم زہرہ وگفتہ کہ این منم دواز دہ دواست ازدو ازد حواری حضرت عیسیٰ علیٰ نبینا کہ ہر یک یک دواراختیار کردہ ترکیب نمودہ اندو باین مرہم بہترین مرہم ہاست‘‘ اس کے بعد یہ بھی لکھا ہے ’’وگفتہ کہ این مرہم را مرہم بخار واثناء عشری نیز نامندے مطبوعہ ۱۲۴۹؍ ج۲ ص۵۷۸،۵۷۹‘‘ ایڈیٹر… مرزا قادیانی کا مطلب تو مرہم عیسیٰ سے یہ ہے کہ وہ صلیب پر قتل کئے گئے اور ان کے زخموں پر مرہم لگا پھر بھی زندہ نہ رہے۔ جب اس مرہم نے خود عیسیٰ مسیح کو نفع نہ بخشا تو آپ کا جعلی مرہم کیا فائدہ بخشے گا اور جب آپ معجزات مسیح کے قائل نہیں تو ان کے مرہم میں کیا خوبی ہے اور خوبی ہے کہ آپ انہیں کے نام سے بک رہے ہیں اور دنیا کما رہے ہیں۔ لعنت ہے ایسی نیکی پر۔ تعارف مضامین … ضمیمہ شحنۂ ہند میرٹھ سال ۱۹۰۴ء یکم فروری کے شمارہ نمبر۵؍کے مضامین ۱… خاتم الانبیاء اور خاتم الخلفاء۔ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! ۲… مرزائی اخبار الحکم کی کایا پلٹ۔ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! ۳… تلوار کی جگہ قلم اور زبان کا جہاد۔ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! ۴… ہندوستانی قبقاب برسرد جال پنجاب۔ محمد فاروقی لاہوری! ۵… مولوی محمد کرم الدین صاحب کی فتح۔ ایک مبصر از گورداسپور! ۶… نظم ارمغانی بحضور دجال قادیانی۔ ارمغانی سیالکوٹ! اسی ترتیب سے پیش خدمت ہیں۔ ۱ … خاتم الانبیاء اور خاتم الخلفاء مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! آنحضرتa خاتم الانبیاء ہیں اور مرزا قادیانی خاتم الخلفاء وہ قادیانی اخباروں اور