احتساب قادیانیت جلد نمبر 58 |
|
ہم بھی چاہتے ہیں کہ مرزا قادیانی کسی طرح بچ جائیں کیونکہ وہ آسمانی باپ کے اکلوتے بیٹے ہیں۔ کسی طرح نسل تو جاری رہے ورنہ آسمانی باپ کے خاندان کا ہی خاتمہ ہے۔ جتنے حکام آئے دن بدلتے رہتے ہیں اور گورنمنٹ گزٹ میں یہ تغیر وتبدل چھپ کر شائع ہوتا رہتا ہے یہ سب آسمانی نشان ہوتے ہیں کیونکہ وہ مستغیثوں کے ساتھ ناانصافی طرفداری اور تعصب مذہبی برتتے ہیں۔ لیکن اگر اس حاکم کے اجلاس میں بھی کامیابی نہ ہوئی تو کدھر جائے گا۔ کیا دوسرا آسمانی نشان ظاہر ہوگا اور وہ حاکم بھی اپنے درجے سے تنزل ہوکر بدلا جائے گا۔ ضرور بالضرور۔ آسمانی باپ نے الہام کردیا ہے کہ ترکی پٹے اور تازی تھرائے۔ غیر ممکن ہے کہ مرزا جدید حاکم کے اجلاس سے کورے بری نہ ہوں۔ پہلا حاکم مولوی کرم الدین کا طرف دار تھا۔ نیا حاکم اس کے برعکس لے پالک کا طرفدار ہوگا۔ جب ہی تو آسمانی نشان ظاہر ہوگا۔ جس کا الہام ہوچکا ہے۔ پس مناسب ہے کہ الحکم میں گزشتہ متعدد الہامات کی طرح یہ الہام بھی شائع اور عدالت کی نظر سے گزر کر اس کو سابق مجسٹریٹ کی طرح تنبیہ ہو۔ ۶ … مرزا قادیانی کے مشن کا پولیٹیکل پہلو مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! جس قدر مہدی آج تک گزرے اگر چہ سب نے دین کے نعرے بلند کئے مگر درحقیقت سب کا مشن پولیٹیکل تھا۔ کیونکہ وحشی بغیر اس لٹکے کے قابو میں نہیں آسکتے۔ا نہوں نے کہا کفار اور منکرین کو ملک سے نکالو اگر وہ مہدویت تسلیم نہ کریں تو سخت اذیتوں اور برے برے عذابوں سے ان کو ہلاک کرو کیونکہ آج کے روز ہمارا قبضہ ہمارا سکہ ہمارا حکم ہے۔ بالآخر ملک گیری اور دنیوی جاہ وحشم کی ہوس میں زبردست قوموں کے ہاتھوں کتے کی موت مارے گئے۔ یہ ان ممالک کی کیفیت ہے۔ جہاں وہ آزاد اور مطلق العنان تھے۔ ہتھیار اور سامان حرب رکھنے کی ممانعت نہ تھی۔ انہوں نے یہ خیال خام پکایا کہ آسمانی تائید ہمارے ساتھ ہے۔ افواج ملائکہ ہماری کمک پر ہے۔ فوج بھی ہے خزانہ بھی ہے مگر چند روز میں چیونٹی کے پر ہی اس کو ملک عدم میں لے اڑے اور غبار آلود مطلع صاف ہوگیا۔ مگر ہندوستان جیسے ملک میں جو مختلف مذاہب و اقوام کا مسکن ہے کسی عیار کا مہدی یا مسیح بننا قابل مضحکہ ہے۔ خصوصاًموجودہ زمانہ میں جب کہ تمام اقوام ومذاہب امن وامان کے ساتھ ایک آزاد پرامن گورنمنٹ کی حکومت میں ہیں۔ ایسے ملک کو سوڈان پر قیاس کرنا حماقت یا مالیخولیا ہے۔ برٹش گورنمنٹ کا جیسا سطوت وجبروت اعلیٰ درجہ کا ہے وہ ویسی ہی حلیم ومستقل مزاج