احتساب قادیانیت جلد نمبر 58 |
|
دیکھے آئے دو ورقی والا بنتا ہے جو دجال کا سالا بول مجدد کا ہے بالا بندہے دم جہالوں کا ۳ … ہر دجال دوسرے کو دجال بتاتا ہے مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! مرزا قادیانی ہمیشہ دجالوں کے منکر رہے اور یہی کہتے رہے کہ دنیا میں دجال کوئی آیا ہی نہیں نہ آئندہ آئے گا۔ ہاں نبی لاکھوں آچکے ہیں اور قیامت تک کروڑوں آئیں گے۔ مرزا قادیانی کے عقیدے اور زعم کو بعض ناخلف مرزائی جھٹلا رہے ہیں کہ حضرت اقدس تو دجال نہیں بلکہ ان کا فلاں فلاں مخالف دجال ہے۔ یہ وہی بات ہے کہ چور کی داڑھی میں تنکا۔ بھلا مرزا قادیانی کے مخالفوں میں سے نبوت کا دعویٰ کسی نے کیا ہے پس جو شخص ایسا دعویٰ کرے وہ حدیث شریف کے موافق بے شک دجال ہے کسی مسلمان کو اس سے انکار نہیں۔ مرزا قادیانی کے دجال ہونے کا ثبوت خود ان کے مورثوں (دجالوں) کے خوارق ہیں۔ یعنی وہ بھی یہی کہتے رہے کہ ہم انبیاء ہیں کسی نے بھی نہیں کہا کہ ہم دجال ہیں۔ مرزا قادیانی جواب دیں کہ آپ اپنے دجال نہ ہونے کا کیا ثبوت رکھتے ہیں؟ آسمانی باپ ہی کا کوئی وثیقہ پیش کریں۔ لے پالک دجال نہیں۔ ناخلف مرزائیوں پر افسوس ہے کہ اپنے پیرومرشد کا خلاف کرکے جہنم میں جانا چاہتے ہیں۔ مرزا تو یوں کہے کہ انگریزی ریلیں دجال ہیں اور مرزائی کہیں کہ ہمارا مرشد جھوٹا ہے۔ بلکہ فلاں فلاں شخص دجال ہیں جب گھر ہی میں پھوٹ ہے اور وہ بھی دجال کے معاملے میں تو بروزیت ومسیحیت یا مہدویت کا تصفیہ معلوم جیسا ہم لکھ چکے ہیں۔ اس فیصلہ سے بڑھ کر کوئی فیصلہ نہیں ہوسکتا کہ جو شخص نبوت کا دعویٰ کرے وہی دجال ہے۔ اب مرزا اور مرزائی اپنے گریبان میں منہ ڈال کر اس آئینہ میں دیکھیں جو مجدد آٹھویں روز ان کو دکھاتا ہے۔ خود معلوم ہوجائے گا کہ دجال کون ہے؟ ۴ … انبیاء سے ضد اور اولیاء سے ساز مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! اولیاء اﷲ کی کرامات کا تو اقرار کہ فلاں ولی کی روح فلاں ولی میں حلول اوربروز کر گئی تھی۔ میں اس لئے بروزی یعنی تناسخی نبی ہوں اور انبیاء کے تمام معجزات غلط۔ کیونکہ وہ لازاف نیچر کے خلاف ہیں۔ اس صورت میں اولیاء کا مرتبہ انبیاء سے بڑھا ہوا ہے۔ پس میں سب انبیاء پر فوقیت رکھتا ہوں۔ گویا اولیاء اﷲ تو خرق نیچر کرسکتے ہیں مگر انبیاء نہیں کرسکتے۔ بھلا قرآن وحدیث