احتساب قادیانیت جلد نمبر 58 |
|
ڈال کر منادی پیٹتے پھریں گے کہ وہ آسمانی نشان ظاہر ہوا اور وہ مماثلت مسیح پوری ہوگئی۔ اور چونکہ اب لالہ چندو لال صاحب سابق مجسٹریٹ بدل گئے ہیں اور ان کی جگہ کوئی لالہ آتما رام صاحب مجسٹریٹ آئے ہیں۔ لہٰذا ملزم کو قانوناً اختیار ہوگا کہ جدید حاکم کے اجلاس میں تمام گزشتہ کارروائی کو کالعدم کرادے اورازسرنو کارروائی کرائے چنانچہ ایسا ہی ہوا ہے اور ہورہا ہے۔ اور چونکہ مرزا قادیانی کے پاس مفت کا روپیہ ہے اور مولوی کرم الدین صاحب صرف اپنی جیب خاص سے مصارف جھیل رہے ہیں۔ لہٰذا جھول جھال کی تہ پر تہ چڑھاتے چلے جائیں گے تاکہ مولوی صاحب دق ہوکر راضی نامہ داخل کردیں۔ لیکن ہم کو مرزا قادیانی کا یہ منصوبہ پورا ہوتا نظر نہیں آتا۔ مولوی صاحب بھی استقلال اور پامردی کے ساتھ کفر کا مقابلہ اسلام سے کررہے ہیں۔ خدائے تعالیٰ خود مدد کرے گا۔ مولوی صاحب کے وکلاء کا کام ہے کہ مقدمے کے جلد فیصل ہوجانے پر عدالت میں زور دیں۔ مگر یہ اطمینان رہے کہ دیر ہو سویر کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ الفاظ لئیم، کذاب بہتان عظیم جو مرزا قادیانی نے مولوی کرم الدین کی نسبت استعمال کئے ہیں وہ ویسے ہی معزز خطابات ہیں جیسے گورنمنٹ اپنے افسروں اور وفادار رئیسوں کے لئے استعمال کرتی ہے۔ تعارف مضامین … ضمیمہ شحنۂ ہند میرٹھ سال ۱۹۰۴ء ۲۴؍مئی شمارہ نمبر۲۰؍کے مضامین ۱… ہمارا رویاء صادقہ۔ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! ۲… مرزائی اخبار الحکم کی فریاد۔ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! ۳… بے معنی الہام فارسی۔ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! ۴… آیت قرآن کا صرف عن الظاہر۔ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! ۵… مرزا اور مرزائیوں کو دو سو روپیہ انعام۔ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! ۶… گروہ اہلحدیث پر نزلہ۔ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! ۷… جنگ کا نام صلح۔ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! ۸… زندگی کے فیشن سے بہت دور جا پڑے ہیں۔ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! ۹… نبی ناقص اور دجال۔ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی!