احتساب قادیانیت جلد نمبر 58 |
|
ہے۔ بلکہ مرزا قادیانی بعض عقائدمیں آریا سے بڑھے ہوئے ہیں۔ عیسیٰ مسیح دنیا میں دوبارہ نہیں آسکتے۔ نہ وہ زندہ ہیں۔ آریا حشراجساد کے قائل نہیں مرزا قادیانی بھی قائل نہیں۔ آریا عموماً معجزات کے منکر ہیں۔ مرزا قادیانی بھی معجزات انبیاء بلکہ معجزات قدرت کے منکر ہیں۔ مگر اپنے ذاتی معجزات پر ایمان رکھتے ہیں۔ قانون فطرت صرف ہلاکت پر قادر ہے زندہ کرنے پر قادر نہیں مگر مرزا قادیانی احیاء اور اموات دونوں پر قادر ہیں۔امریکہ کا ایک ڈاکٹر دعوے سے کہتا ہے کہ میں نے طاعون کے کیڑے ایک بکس میں جمع کرلیے ہیں جب چاہوں ان کو کھول کر دنیا کو ہلاک کردوں۔ اس کا یہ کہنا توصحیح ہے اور یورپ وامریکہ کے ڈاکٹر اور علماء اور حکماء تصدیق کرتے ہیں مگر مرزا قادیانی کا یہ دعویٰ غلط ہے کہ میری وجہ سے دنیا میں طاعون آیا ہے اور اگر وہ سچے ہیں تو بتائیں کہ ہندوستان میں طاعون کب تک رہے گا اور کب تک ان کو ۳۰کروڑ آدمی نبی اور مسیح مان لیں گے کیونکہ طاعون تو مرزا قادیانی کو نہ ماننے ہی کی وجہ سے آیا ہے۔ پس عیسائیوں اور آریا سے مرزا قادیانی کامعارضہ مسلمانوں کو دھوکا دینا ہے۔ تعارف مضامین … ضمیمہ شحنۂ ہند میرٹھ سال ۱۹۰۴ء ۸؍جولائی شمارہ نمبر۲۶؍کے مضامین ۱… قادیانی کا الہامی ڈھکوسلا۔ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! ۲… جواب سوالات۔ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! ۳… مرزا قادیانی کی دھونس۔ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! ۴… مرزا اور مرزائی پچھلا خواب دیکھ رہے ہیں۔ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! ۵… اخبار پانیر اور مرزا قادیانی۔ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! ۶… زنار باندھ سجہ صد دانہ توڑ ڈال رہرو چلے ہے راہ کو ہموار دیکھ کر مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! اسی ترتیب سے پیش خدمت ہیں۔ ۱ … قادیانی کا الہامی ڈھکوسلا مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! قادیانی مرزا قادیانی نے ایک نئی گپ یہ ہانکی تھی کہ ام المرزائیین کے بطن سے لڑکا پیدا