احتساب قادیانیت جلد نمبر 58 |
|
گئی۔ شیخ موصوف کے منڈتے ہی قادیان میں اہلحدیث کی ٹپکا ٹپکی شروع ہوجائے گی پھر کیا تھا میں بھی چل اور تو بھی چل۔ تمام اہلحدیث مرزائی نہ ہوجائیں تو جبھی کہنا۔ اب تک تو امروہی صاحب کی اس خیالی کھچڑی کی ہانڈی میں ابال آیا نہیں نہ گیلی لکڑیوں نے آگ قبول کی تاکہ ہانڈی میں کھدیدی آئی آئندہ یا قسمت یا نصیب۔ بفرض محال شیخ بٹالوی چکنی چپڑی باتوں میں آ بھی گئے تو جماعت اہلحدیث پر کیا اثر۔ امروہی صاحب ہیں تو مرزائی مگر اپنی حقانیت پر دلیل وہی لاتے ہیں جو عموماً علماء مقلدین اپنے مذہب کے حق ہونے پر لاتے ہیں یعنی ’’اتبعوا السوادا لاعظم‘‘ اب وہ مرزائی جو حنفی بھی ہیں اور مرزائی بھی۔ جواب دیں کہ کونسا سواد اعظم حق پر ہے۔ مرزائی سواد اعظم یا حنفی سواد اعظم۔ اگر دونوں حق پر ہیں تو دو سواداعظم ہو نہیں سکتے جیسا کہ افعل التفضیل کا خاصہ ہے۔ نہ نبی اور مجتہد کا سواد باہم جمع ہوسکتا ہے۔ کجا نبی معصوم اور آسمانی باپ کا لے پالک اور کجا ایک مجتہد جو غلطی بھی کرتا ہے۔ تعجب ہے کہ خود مرزا قادیانی نے باوصف نبی ہونے کی حنفی مذہب کو اس دلیل سے حق پر بتایا تھا کہ یہ بڑا گروہ ہے اور بڑے گروہ پر خدا کا ہاتھ ہوتا ہے۔ حالانکہ اس سے ان کی قلیل جماعت کا ناحق پر ہونا لازم آتا ہے مگر ان کو تو زمانہ سازی سے مطلب ہے۔ کس کو حق اور کس کا ناحق۔ بات یہ ہے کہ جھوٹ کی نائو چل نہیں سکتی۔ ایک جھوٹ کے ثابت کرنے کو بہت سے جھوٹ تلاش کرنے اور مسلسل دروغگوئیوں کا تانا بانا بننا پڑتا ہے۔ ہم لکھ چکے ہیںکہ مرزا قادیانی کا کوئی مذہب نہیں ہاں ان کے مطلب کے مذاہب بہت سے ہیں عیسیٰ مسیح کی وفات ثابت کرنے کو آپ اہل قرآن ہیں کسرصلیب اور قتل خنازیر کے لئے آپ اہلحدیث ہیں۔ اور ثلثون دجالون والی حدیث پیش کی جاتی ہے۔ تو آپ اہلحدیث بھی نہیں۔ میٹھا ہڑپ اورکڑوا تھو تھو۔ بروزی نبی بننے کے لئے آپ اہل تناسخ ہیں اور معجزات سے انکار کرنے میں آریا اور نیچری اور آسمانی باپ کا لے پالک بننے اور تثلیث قائم کرنے میں جیسا کہ گزشتہ ضمیمہ میں بعض مرزائی کتابوں کے حوالے سے ثابت کیا گیا۔ آپ نصرانی ہیں، آپ کا مذہب ہزار داستان ہے ایسے پاک مذہب کے کیا کہنے ہیں؟ ۴ … وہی مدنی شاہ والا معاملہ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! اٹاوہ کے مختار صاحب نے ایک لمبا چوڑا مضمون مدنی صاحب کے معاملہ میں مرزائی اخبار الحکم میں شائع کرایا ہے۔ معلوم نہیں یہ کس بات کی تردید ہے۔ مدنی صاحب تو یہ کہتے ہیں کہ