احتساب قادیانیت جلد نمبر 58 |
دنیا ہوا کو دیکھتی ہے اور جب ہوا بگڑ جاتی ہے تو سب ہوا ہو جاتے ہیں۔ مرزا قادیانی کو ابھی تجربہ نہیں ہوا۔ خوب یاد رکھنا چاہئے کہ اب مہدویت ومسیحیت صلح کے ہاتھ اور صلح مولوی کرم الدین کے ہاتھ ہے تو شکل اوّل سے حد اوسط دور کرکے یہ نتیجہ نکلاکہ مہدویت ومسیحیت مولوی کرم الدین کے ہاتھ ہے۔ ورنہ ہیہات کہہ کر ہاتھ نہ ملنے پڑیں تو ہم ساتھ کے ساتھ اپنا نام مجدد نہ رکھیں تھوڑی سی سزا بھی بہت بڑی ہوتی ہے۔ انسان ہمیشہ کو داغی ہوجاتا ہے آخر ماہ دو ماہ قید کی سزا بھی اسی عدالت کے اختیار سے ملتی ہے جس کو تین سال قید کی سزا دینے کا اختیار ہے پس سزا سزا سب برابر ہے۔ ۵ … گورداسپور میں قادیانی مقدمہ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! پیسہ اخبار کا نامہ نگار لکھتا ہے کہ ۱۱؍اپریل کو مولوی کرم الدین صاحب کا استغاثہ جو مرزا قادیانی پر دائر ہے۔ لالہ آتما رام صاحب مجسٹریٹ درجہ اول کے اجلاس میں جو بجائے رائے چندولال صاحب ہوشیار پور سے تبدیل ہوکر آئے ہیںپیش ہوا۔ مرزا قادیانی کی طرف سے مسٹر اوگارمن ایڈووکیٹ اور خواجہ کمال الدین صاحب ومولوی محمد علی صاحب وکلاء حاضر تھے۔ اور مولوی صاحب کی جانب سے شیخ نبی بخش صاحب وکیل گورداسپور۔ فضل دین ملزم اصالتاً حاضر تھا۔ مرزاقادیانی کی طرف سے بدستور سابق بیماری کا سرٹیفکیٹ پیش ہوا۔ وکیل استغاثہ نے اعتراض کیا کہ یہ سرٹیفکیٹ ڈاکٹر مرزا یعقوب بیگ صاحب نے دیا ہے جو ملزم کے مرید خاص ہیں۔ وکیل ملزم نے ڈاکٹر صاحب کا مرید ہونا تسلیم کیا کہ اس تاریخ پر ہم کوئی کارروائی نہیں چاہتے۔ اس واسطے ملزم کی اصالتاً حاضری کی چنداں ضرورت نہ تھی۔ وکلائے استغاثہ نے کارروائی ازسرنو شروع کی اور حکم لکھا گیا کہ ملزم اس پیشی پر اصالتاً حاضر آئے اور گواہان استغاثہ حسب ذیل زیردفعہ۳۵۰طلب ہوئے مولوی غلام محمد صاحب خاص تحصیل چکوال، مولوی محمد علی صاحب قاضی تحصیل جہلم مولوی ثناء اﷲ صاحب فاضل امرتسری اور مولوی محمد علی صاحب ایم اے وکیل نے کامل امید دلائی کہ مرزا قادیانی عدالت میں تشریف لائیں گے۔ یعقوب علی والے مقدمہ میں بھی گواہان استغاثہ دوبارہ طلب ہوئے اور تاریخ ۶؍مئی مقرر ہوئی۔ ایڈیٹر… خدا نہ کرے مرزا قادیانی بیمار ہوں۔ آسمانی باپ کالے دے کے اندھے کی سی لاٹھی ایک لے پالک، غضب ہے کہ وہ بھی بیمار ہوجائے۔ عدالت کو اگر شبہ ہے تو کسی یورپین ڈاکٹر سے ان کے جگر اور معدے اور پھیپھڑے وغیرہ کو اکزیمن کرائے۔ خدا نے چاہا تو جوانوں سے بڑھ کر