احتساب قادیانیت جلد نمبر 58 |
|
۴ … مولوی محمد احسن صاحب امروہی قادیانی میرٹھ میں مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! عرصہ سے مرزائیوں میں کھچڑیاں پک رہی تھیں۔ سب اچھل کود رہے تھے کہ ہمارے مولانا واولانا رونق افروز ہونے والے ہیں۔ اپنے بروزی کی بروزیت کا ابراز کریں گے۔ اور سارے میرٹھ کو مرزائی بنا کر چھوڑیں گے۔ بالآخر ۲۶؍اگست کو آپ نے آبکاری کے ایک ملازم کے مکان پر تشریف شریف کا بغچہ کھول ہی دیا۔ ۲۸؍اگست کو ایک فہرست مشتہر ہوئی کہ مولوی صاحب بعد نماز مغرب مرزا قادیانی کے دعوئوں پر تقریر کریں گے۔ سب صاحب آئیں اور سنیں بعض اکابر اہل اسلام بھی رونق افروز ہوئے۔ تقریر شروع ہوئی مگر ذرا بھی دلچسپ نہ تھی۔ بلکہ بالکل لغو اور پریشان ولچر تھی۔ کہیں وفات مسیح کا ذکر کبھی آیہ استخلاف پر کبھی آیہ سبعاً من المثانی پر بحث کہ قرآن قیامت تک لوٹ لوٹ کر نازل ہوتا رہے گا۔ جس طرح جمعہ اور عیدین لوٹ لوٹ کر آتے ہیں (یا جس طرح روحیں تناسخ کرکے آتی ہیں کہ انسان بھی سور بن کر کبھی دجال بن کر اور سور کبھی کتا بن کر کیونکہ مرزا قادیانی بروزی ہیں اور بروزیت کا یہی حصہ ہے۔) دو اڑھائی گھنٹے تک مغزپچی رہی۔ سامعین کا وقت ضائع کیا۔ ایک ہی بات بار بار بیان کرتے تھے۔ اخیر میں بیان کیا کہ میں میرٹھ میں اسی غرض سے آیا ہوں کہ مرزاقادیانی کے مامور من اﷲ وغیرہ ہونے میں اگر کسی صاحب کو شک ہو تو میں اس کو رفع کروں۔ ان کا یہ کہنا تھا کہ ادھر سے مولوی حکیم محمد میاں صاحب آپ کی نبض دیکھنے کو جھپٹے۔ ادھر سے خواجہ غلام الثقلین صاحب ایڈیٹر عصر جدید ووکیل ہائیکورٹ مزاج پرسی کو بڑھے اور شرائط مناظرہ کی تنقیح ہونے لگی۔ امروہی صاحب نے وہی وفات مسیح کالاسا لگانا چاہا۔ ہم نے کہا کہ جب تم قرآن کی رو سے عیسیٰ مسیح علیہ السلام کو مارتے ہو تو پہلے قرآن کی رو سے ان کا آنا ثابت کرو۔ پھر قرآن ہی سے یہ ثابت کرو کہ وہ مسیح موعود مرزا قادیانی ہیں۔ امروہی صاحب نے جواب دیا کہ جس طرح تم خلفاء اربعہ کی خلافت ثابت کرو گے۔ اسی طرح ہم مرزاقادیانی کی خلافت ثابت کریں کہ ہم نے کیا خلفاء اربعہ میں سے کسی نے نبوت اور مسیحیت کا دعویٰ نہیں کیا۔ اس پر امروہی صاحب مبہوت ہوگئے۔ خواجہ صاحب نے فرمایا کہ نبوت ختم ہوچکی امروہی صاحب نے فرمایا ’’لم یبق من النّبوۃ الا المبشرات‘‘ خواجہ صاحب نے فرمایا کہ رویاء وغیرہ دوسروں کے واسطے حجت نہیں۔ ہم نے کہا کہ المبشرات صفت ہے اس کا موصوف بیان کرو۔ اس پر بھی امروہی صاحب غت ربود