احتساب قادیانیت جلد نمبر 58 |
|
الشکور‘‘ مرزا قادیانی ان سے بھاگ کر جائیں گے کہاں اور انہیں چھوڑیں گے تو رہیں گے کہاں پھر اپنا مشن کیونکر پورا کریں گے کیونکہ تمام انبیاء بدکاروں ہی کو نیک بناتے ہیں نیک تو خود ہی نیک ہیں انہیں نیک بنانا تحصیل حاصل ہے۔ (ایڈیٹر) ۲ … کیا مرزا قادیانی سچ مچ دین عیسوی کے دور کرنے کو آئے ہیں مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! ۱۷؍مئی کے الحکم میں مرزا قادیانی فرماتے ہیں یہ میرے ہاتھ پر مقدر ہے کہ ’’میں دنیا کو اس عقیدے (دین عیسوی) سے رہائی دوں۔‘‘ (ملفوظات ج۶ص۴۴۷) اسلام تو دنیا سے دین عیسوی کے دور کرنے کو نہیں آیا مگر مرزا قادیانی آئے۔ افسوس ہے کہ مرزا قادیانی نے اس مرکب توصیفی (دین عیسوی) کے معنی بھی اب تک نہیں سمجھے۔ دین عیسوی یعنی وہ دین جس پر عیسیٰ علیہ السلام تھے اور جس میں مقدس انجیل نازل ہوئی اور جس کی قرآن نے تصدیق کی کیا مرزا قادیانی اس کے دور کرنے کو آئے ہیں تو یہ سمجھئے کہ دنیا سے مذہب اسلام کے دور کرنے کو آئے ہیں۔ کیونکہ نہ صرف عیسیٰ مسیح بلکہ تمام انبیاء کا مذہب بھی اسلام تھا۔ کیا عیسیٰ مسیح جن کو خدائے تعالیٰ نے قرآن مجید میںاپنا کلمہ اور روح قرار دیا ہے۔ وہ بجز اسلام کے کسی اور مذہب پر تھے معاذ اﷲ۔ اب رہی تثلیث۔ یہ خود انجیل میں نہیں اگر انجیل میں تثلیث ہوتی تو قرآن کریم ہرگز اس کی تصدیق نہ کرتا تثلیث کو تو مذہب اسلام تیرہ سو برس سے دور کررہا ہے اور علماء اسلام برابر اس کے دور کرنے میں ساعی ہیں اور خود اسلام اپنے جذبہ صادقہ اور قوت بارقہ سے اہل تثلیث کو اہل اسلام میں داخل کررہا ہے۔ اور اب تک ہزاروں بلکہ لاکھوں اہل تثلیث اسلام قبول کرچکے ہیں اور قبول کررہے ہیں۔ مگر مرزاقادیانی بتائیں کہ انہوں نے کتنے کرسچنوں کو مسلمان بنایا اور کونسے خطہ سے دین تثلیث کو دور کیا۔ ہاں سادہ لوح مسلمانوں کو اسلام سے پھیر کر مرزائی دین میں ضرور ملایا جو تثلیثی دین سے بھی بدتر ہے کیونکہ وہاں خدا کا بیٹا ہے تو یہاں خدا کا لے پالک ہے۔ مرزا قادیانی کے دعویٰ سے مترشح ہے کہ وہ دین موسوی (یہودیت) دین ہنود (بت پرستی) دین آریا (نیچر اور تناسخ پرستی) کے دور کرنے کو نہیں آئے نہ ان کو تمام مذاہب سے جو دین اسلام کے خلاف ہیں کچھ سروکار ہے۔ وہ تو دین عیسوی ہی کے دور کرنے کو آئے ہیں۔ اس لئے کہ یہ دین آپ کے رقیب (عیسیٰ مسیح) کی جانب منسوب ہے جس کے آپ سخت دشمن ہیں یہ عجیب خرق نیچر ہے کہ کوئی مثیل اپنے اصیل کا یا کوئی نقل اپنی اصل کی دشمن ہو۔ ایسے عقل کے دشمن تو