احتساب قادیانیت جلد نمبر 58 |
|
ورنہ کوئی وجہ نہ تھی کہ مرزا قادیانی اپنے چیلوں کو حج حرمین شریفین سے روکتے پس آیۂ بالا نے تو مرزا قادیانی کی شان کو بالکل گھن لگا دیا اور منارے کی تعمیر کو ڈھا دیا جو مسجد الحرام اور مسجد اقصیٰ کی شان وشکوہ کم کرنے کو قائم کیا جائے گا۔ لیکن یاد رہے کہ یہ تعمیر خیالی ہے اور پوری ہو بھی گئی تو بروزی کی وفات کے بعد۔ سوم… مرزا قادیانی جو تفسیر دانی اور علم وفضل کے مدعی ہیں ذرا فن بلاغت کے متعلق ہم کو اس سوال کا جواب دیں کہ ’’سبحان الذی اسرے بعبدہ لیلاً‘‘ میں خود اسراء کے لغوی معنی شب رفتن ہیں پھر لیلاًکیوں فرمایا گیا۔ ہم کو یقین نہیں کہ آپ کو قاعدہ تجرید جاری کرنے کا سلیقہ ہو، اگر کسی سے پوچھ گچھ کو آپ نے بتایا بھی تو ہم یہ پوچھیں گے کہ اس مقام پر تجرید کی کیوں ضرورت ہوئی اور جب کہ آپ فرماتے ہیں کہ لیلاً کہا نہارا کیوں نہ کہا تو اس سے صاف ظاہر ہے کہ آپ کو تجدید کا قاعدہ درحقیقت معلوم ہی نہیں۔ شاید حکیم الامت المرزائیہ کو معلوم ہو۔ اچھا انہیں سے پوچھ کر الحکم میں جواب دیجئے دو ہفتہ کی مہلت ہے۔ (ایڈیٹر) ۴ … مرزائی جماعت امروہی صاحب لکھتے ہیں کہ جس جماعت کی نسبت نصوص قطعیہ سے مظفر اور منصور ہونا ثابت ہوتا ہے۔ وہ یہی جماعت احمدیہ (مرزائیہ محدثہ) ہے جس کے لئے حدیث نسائی باب غزوۃ الہند میں یہ بشارت موجود ہے۔ ’’عصابتان حرر ہما اﷲ من النار عصابۃ تغزوا الہند وعصابۃ تکون مع عیسٰی بن مریم‘‘ (نسائی ج۲ ص۵۲) معلوم نہیں امروہی صاحب کو کیا ہوگیا ہے کہ اپنے ہاتھوں اپنی جڑ کھود رہے ہیں۔ اور بروزی کے حق میں کاٹے بو رہے ہیں۔ بروزی کو تو غزوۃ اور جہاد کے نام سے لرزہ چڑھتا ہے اور وہ اپنی بعثت ونبوت کی یہی علت غائی اور لم قرار دیتا ہے کہ میں مسلمانوں کو جہاد سے روکنے آیا ہوں اور آپ وہ حدیث پیش کرتے ہیں جس سے مرزا قادیانی اور ان کی جماعت پر ہندوستان میں جہاد فرض ہوتا ہے۔ معلوم نہیں کیا دیر ہے دولاکھ مرزائی مجاہدین تو موجود ہیں کیوں ہندوستان میں جہاد نہیں کیا جاتا تاکہ مرزا قادیانی کی نبوت جو ہندوستان میں جہاد کرانے پر موقوف ہے ثابت ہو۔ پھر حدیث میں دو گروہ بیان کئے گئے ہیں۔ یعنی ’’عصابۃ تغزوالہند وعصابۃ تکون مع عیسیٰ بن مریم‘‘ یہ دونوں گروہ جدا جدا ہیں۔ ایک کو دوسرے سے کوئی تعلق نہیں یعنی ایک وہ گروہ جو ہندوستان پر جہاد کرے گا اور دوسرا وہ گروہ جو عیسیٰ بن مریم کے ساتھ ہوگا۔ اور یہ ہو نہیں سکتا کہ دونوں ایک گروہ ہوں۔ کیونکہ