احتساب قادیانیت جلد نمبر 58 |
|
طرح پڑا تو بانس رہے گا نہ بانسری۔ مرزائیوں کا ٹھاکر دوارہ، منارہ بھی مباہلہ کی بارود سے بھق سے اڑ جائے گا اور پھر لق ودق چٹیل میدان ہوکر باپ بیٹے دونوں کا منہ فق ہوجائے گا جو اس سے پہلے شفق یا حنائی خندق بنا ہوا تھا۔ مگر یہ عجیب بات ہوئی کہ وارث علی شاہ صاحب نے تو بقول مرزائیاں مرزا قادیانی کو عیسیٰ مسیح کے مرتبہ پر پہنچا ہوا بتایا تھا۔ اب ان کے مرید رشید مرزا قادیانی سے مباہلہ کے دو دو ہاتھ کرنے کو مستعد ہیں۔ یہ الٹی گومتی کیوں بہنے لگی۔ ۳ … اپیل خارج مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! مجدد السنہ مشرقیہ کی پیشینگوئی آسمانی باپ کے بروزی کی پیشینگوئی نہیں کہ اوپر اوپر جائے۔ امرتسر سے بعض پشمینہ فروشان وارد میرٹھ نے بیان کیا کہ مرزا قادیانی کی اپیل دوبارہ معافی جرمانہ جو ججی میں کی گئی تھی خارج ہوگئی۔ قرینہ بتاتا ہے کہ ضرور ایسا ہی ہوا ہے۔ اور اگر نہیں ہوا تو ہو کر رہے گا۔ انشاء اﷲ تعالی! کیونکہ ہم بارہا لکھ چکے ہیں کہ عدالتیں عادی مجرموں کو سزا دینے میں یہ بات ضرور ملحوظ رکھتی ہیں کہ ملک پر اس کا کیا اثر ہوگا۔ خصوصاً ایسا مجرم جس کے ساتھ خود اس کے قول کے موافق دو لاکھ سے اوپر والنٹیئرہوں (چیلوں، چاپڑوں) کا جمگھٹ ہو۔ پہلے تو متواتر یہ الہامی پیشینگوئیاں ہوئیں کہ لے پالک اچھوتا بری ہوگا اور جب جرمانہ کا ردا سرپر دھرا گیا تو یہ الہام ہوا کہ مغلوب ہوجانے کے بعد غلبہ حاصل ہوگا۔ تاکہ حمقاء تھمے رہیں رسے تڑا کر نہ بھاگیں۔ لیکن اب بھی قوت منتظرہ باقی ہے کیونکہ چیف کورٹ جانا ضروری ہے اور جب وہاں سے بھی ہمون آش درکاسر رہی تو معلوم نہیں کیاتاویل کی جائے گی۔ ا چھا صاحب یہ بھی کر دیکھو مگر انجام معلوم ہے۔ ۴ … نبی بننا خالہ جی کا باڑہ نہیں مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! قرآن مجید تیرہ سو برس سے دنیا میں موجود ہے اور نہ صرف دنیا کے ۳۰کروڑ مسلمانوں میں بلکہ ہر طبقہ وملت میں پھیلا ہوا ہے۔ اور اکثر مخالفین بھی ازروئے انصاف اقرار کرتے ہیں کہ یہ خدائے تعالیٰ کا کلام ہے اور محمدa پر اترا ہے اور دوسرا شخص اس کا مورد نہیں ہوسکتا۔ کیونکہ کلام مجید نجماً نجماً ان معاملات اور واقعات کے موافق نازل ہوتا رہا ہے جو آنحضرتa کے زمانہ میں واقع ہوئے ہیں۔ اب قرآن تو وہی بین دفتے المصاحف ہے اور قیامت تک بین الامم متداوّل رہے گا