احتساب قادیانیت جلد نمبر 58 |
|
نے کیا تیر مارا۔ خوب یاد رکھو دنیوی موت انسان کے حق میں کچھ نہیں بلکہ حقیقی سزا وہ ہے جو بعد موت ملے گی جس سے آپ غافل ہیں۔ تعارف مضامین … ضمیمہ شحنۂ ہند میرٹھ سال ۱۹۰۴ء یکم؍دسمبر کے شمارہ نمبر۴۵؍کے مضامین ۱… اسلامی نبی ہوکر کرشن جی کی پرستش۔ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! ۲… مرزا قادیانی مباہلہ۔ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! ۳… اپیل خارج۔ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! ۴… نبی بننا خالہ جی کا باڑہ نہیں۔ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! ۵… مرزا قادیانی اور عبداﷲ چکڑالوی۔ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! اسی ترتیب سے پیش خدمت ہیں۔ ۱ … اسلامی نبی ہوکر کرشن جی کی پرستش مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! مرزا قادیانی اپنے دعوئوں میں خوب خوب رنگ وروپ بدل رہے ہیں۔ اول اول تو آپ اسلامی ولی رہے پھر اسلامی مجدد بن گئے۔ پھر مالیخولیا کا تھرما میٹر بڑھا تو مثل المسیح اور بروزی نبی بنے۔ پھر امام الزمان ہوگئے۔ مگر چونکہ لفظ زمان میں تمام اقوام ومذاہب داخل ہیں۔ لہٰذا آپ نے کل مذاہب کے اوتار بننے کا ڈھنگ ڈالا اور باوصف اسلامی نبی ہونے کے کفار کے اوتار بھی بن گئے۔ اور کفرواسلام کو یوں گڈ مڈ کردیا۔ تمام انبیاء کا مذہب صرف اسلام ہے اور وہ اس لئے مبعوث ہوئے ہیں کہ دنیا سے بت پرستی اور کفر کو مٹائیں اور توحید کا جھنڈا گاڑیں اور یہ اس وقت تک ممکن نہ تھا جب تک بتوں کو ریزہ ریزہ نہ کیا جائے اور بت پرستوں اور ان کے راہبوں، شماسیوں اور آتش پرستوں پر نفرت اور لعنت کا دارالبوار اور جہنم نہ کھولا جائے اور ان کے ناپاک افعال وکردار یعنی بت پرستی اور شرک کی برائیوں سے دنیا کو متنبہ نہ کیا جائے۔ اور انبیاء اس لئے مبعوث ہوئے تھے۔ پس انہوں نے اپنا فرض ادا کیا اور بت پرستی اور کفر کی جڑ کھود کر پھینک دی۔ کسی نبی نے یہ کہہ کر میں نبی ور امام الزماں ہوں بت پرستوں کے اوتاروں کو نہیں مانا۔ کیونکہ یہ تو بعینہ بت