احتساب قادیانیت جلد نمبر 58 |
|
بیعت فسخ کا اعلان آغاز فتنہ میں جب محمد یونس خان ملتانی نے خلیفہ ربوہ کی خلافت سے باکمال انشراح صدر بیعت فسخ کا اعلان کیا تو خلیفہ نے اپنے خاص ایجنٹ کو صاحب موصوف کے گھر بھیج کر ان کے والدین اور خسر سے مکمل سوشل بائیکاٹ کا اعلان کرادیا۔ جس پر ملک کے مشہور ومعروف جریدہ نوائے وقت نے مملکت درمملکت کے عنون سے ادارتی نوٹ لکھا تھا۔ نظارت امور عامہ کی چٹھیاں جس میں سوشل بائیکاٹ کی پوری تفصیل درج ذیل ہے: عزیزواقرباء سے ملنا بھی جرم بسم اﷲ الرحمن الرحیم۰ نحمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم! نظارت امور عامہ، صدر انجمن احمدیہ پاکستان مکرم صالح نور صاحب قصور ضلع لاہور السلام علیکم ورحمتہ اﷲ وبرکاتہ، آپ نے اپنی چٹھی متعلقہ ۲۸؍مئی ۱۹۵۷ء میں لکھا ہے کہ آپ کو حضور اقدس نے معاف فرمادیا ہے۔ باوجود حضور کی رضامندی اور خوشنودی کے آپ کو یہ منظور نہیں کہ میں اپنے عزیز واقرباء سے محض ملنے کی خاطر کسی تقریب وغیرہ پر ربوہ آسکوں گا۔ اس بارہ میں تحریر خدمت ہے کہ تمام جماعتی احکام نظارت ہذا کے ذریعہ جاتے ہیں اور نظارت ہذا کے ریکارڈ میں آپ کو اخراج از ربوہ کی سزا باقی ہے۔ اگر آپ صحیح رنگ میں کوشش کریں گے تو معافی ہوسکتی ہے۔ اگر آپ ربوہ آنا چاہتے ہیں تو پہلے درخواست بھیج کر اجازت حاصل کر لیں یا اپنی آمد کے متعلق نظارت ہذا کو اطلاع کرتے۔ مگر آپ نے ایسا نہیں کیا۔ حسب ہدایت ناظر صاحب امور عامہ تحریر خدمت ہے۔ والسلام! دستخط بحروف اردو: برائے ناظر امور عامہ سلسلہ عالیہ احمدیہ ربوہ بدر کی تین سزائیں بسم اﷲ الرحمن الرحیم۰ وعلیٰ عبدہ المسیح الموعود نحمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم! نظارت مجلس کارپرداز مصالح قبرستان ربوہ جھنگ