احتساب قادیانیت جلد نمبر 58 |
|
دشمنان دین کفار ومشرکین عرب کا کہیں پتا بھی نہیں۔ جیسا کہ ’’ان شانئک ہو الابتر‘‘ سے ظاہر ہے یہ خدائے تعالیٰ کی پیشینگوئی ہے جو روز روشن کی طرح دنیا پر آشکارا ہورہی ہے کہ آپ کا دشمن ہی پیچھا کٹاہے۔ اب مرزا قادیانی فرمائیں کیا وہ مقطوع النسل ہیں۔ کیا وہ صاحب اولاد نہیں کیا پچھلے دنوں ان کے دو فرزند وفات پاچکے ہیں؟ شاید آسمانی باپ نے الہام کردیا ہو کہ میرا لے پالک اب نہیں تو آئندہ چند روز میں ضرور مقطوع النسل ہوجائے گا۔ ہمارا قابو چلے تو اس بدشگونی پر کھوسٹ کلبجے آسمانی باپ کے منہ میں انگارے بھر دیں۔ کہ مردود اپنے لے پالک کو مقطوع النسل کرنا چاہتا ہے۔ پھر مرزا قادیانی کے دشمن تو ہندوستان کے ۳۰؍کروڑ آدمی ہیں کیا وہ سب مقطوع النسل ہیں یا ہو جائیں گے ہرگز نہیں سب مرزا قادیانی کی چھاتی پر مونگ دلیں گے۔ انشاء اﷲ ہمارے پیارے اور چہیتے الحکم کا فرض ہے کہ ایسے اندھا دھند الہامات شائع نہ کیا کرے جن کی بدشگونی خود مرزا قادیانی کی ناک پر استرا چلائے، دیکھو خبردار ہوشیار اگر یہ آخری الہام ہے تو الٰہی خیر۔ (ایڈیٹر) ۲ … ماموریت وہلاکت مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! دنیا میں خصوصاً عدالتوں میں لوگ ہمیشہ جھوٹ بولتے ہیں مگر کوئی ہلاک نہیں ہوتا لیکن مرزا قادیانی الحکم مطبوعہ ۱۷؍مارچ میں بحروف جلی فرماتے ہیں کہ ’’میرا دعویٰ جھوٹا نہیں خدائے تعالیٰ نے مجھے بھیجا ہے اور اس کی تائید میرے ساتھ ہے اگر میں اس کی طرف سے مامور نہ ہوتا تو وہ مجھے ہلاک کردیتا…الخ‘‘ (ملفوظات ج۶ص۲۸۹) واضح ہوکہ خدائے تعالیٰ کسی کو قبل از وقت معہود جو اس نے مقرر کردیا ہے ہلاک نہیں کرتا ’’اذا جاء اجلہم لا یستأخرون ساعۃ ولا یستقدمون‘‘ اور اپنے منکروں کو ڈھیل دیتا ہے تاکہ ہر طرح حجت قائم ہو اور قیامت روز پوچھا جائے ’’ما سلککم فی سقر‘‘ کس شے نے تم کو دوزخ کی طرف چلایا؟ اور آنحضرتa کو حکم دیتا ہے کہ ’’امہلہم رویدا‘‘ پس مرزا قادیانی کو اپنی ہلاکت میں جلدی نہ کرنی چاہئے۔ خوب گل چھرّے اڑائیں۔ دندنائیں، سقنقوری اور جند بیدستری معجونیں کھا کھا کر سنڈیائیں، دن عید، رات شبرات منائیں۔ دیکھو ملک سوڈان وغیرہ میں کس قدر مہدی پیدا ہوئے اور ہورہے ہیں۔ سب نے انا ولا غیری کے نقارے بجائے اور یہی دعویٰ کیا کہ ہم مامور من اﷲ ہیں مگر جب تک ان کی ذلت ورسوائی (جو منجانب اﷲ مقدر تھی) بخوبی نہ ہوچکی اور دنیا پر ان کے جھوٹے دعوئوں کے پاداش کی عبرت نہ