احتساب قادیانیت جلد نمبر 58 |
|
تعارف مضامین … ضمیمہ شحنۂ ہند میرٹھ سال ۱۹۰۴ء ۸؍مئی شمارہ نمبر۱۸؍کے مضامین ۱… انبیاء کے معجزات درحقیقت معجزات قدرت ہیں۔ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! ۲… وہی وفات مسیح۔ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! ۳… ایک لے پالک کے آنے کی ضرورت۔ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! ۴… مرزا قادیانی کے دو مسیح۔ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! اسی ترتیب سے پیش خدمت ہیں۔ ۱ … انبیاء کے معجزات درحقیقت معجزات قدرت ہیں مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! کسی نبی نے اپنے اختیار سے معجزات دکھانے کا کبھی دعویٰ نہیں کیا کیونکہ ایسا دعویٰ درحقیقت خدا بننے کا دعویٰ ہے۔ نمرود مردود نے جو انا احی وامیت کہا تو ظاہر ہے کہ وہ خدائی کا مدعی تھا۔ انا ربکم الاعلیٰ مگر یہ دعویٰ توڑا گیا اور ایسی ذلیل موت مرا کہ اس کا نقش عبرت صفحات تاریخ پر ہمیشہ ثبت رہے گا۔ اور ہر مفتری علی اﷲ کا بھی یہی حال ہوا۔ ہر نبی نے باذن اﷲ کہہ کر معجزات دکھائے۔ عیسیٰ علیہ السلام نے فرمایا ’’ابرء الاکمہ والابرص واحی الموتیٰ باذن اﷲ‘‘ اور دوسری جگہ ’’فیکون طیراً باذن اﷲ‘‘ پس معجزات انبیاء درحقیقت معجزات قدرت ہیں۔ ان لوگوں کی عقل پر پتھر پڑ گئے ہیں جو معجزات الٰہی کے منکر ہوکر گمراہ ہوگئے ہیں۔ انہوں نے انبیاء علیہم السلام کی حالت کو اپنی حالت پر قیاس کیا ہے۔ وہ اس سے غافل ہیں کہ ؎ کارپاکان راقیاس از خود مگیر یہ بھی فطرت کے خلاف وہ بھی فطرت کے خلاف۔ گویا وہ تمام قانون قدرت کے جامع اور حافظ نہیں اور جیسی ان کی ہستی محدود ہے ایسی ہی فطرت الٰہی بھی محدود ہے۔ فلسفے اور سائنس کا موجودہ زمانہ نئی نئی چیزوں کی تلاش اور تحقیقات میں زمین کا گز بن گیا۔ اور ہمیشہ ایسی جزئیات ملتی رہتی ہیں کہ ان کا اور ان کی فطرت کا اس سے پہلے کبھی علم نہیں ہوا۔ اور بڑے بڑے فلسفی ہزاروں اشیاء کی نسبت جو یہ سمجھے ہوئے تھے کہ ان کی فطرت یہی ہے۔ وہ تحقیق وتدبر سے