احتساب قادیانیت جلد نمبر 58 |
|
میں نے ایسا نہیں کہا جیسا اٹاوہ کے مختار نے ایک اشتہار میں شائع کیا اور مختار صاحب یہ ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ فلاں فلاں کے مواجھ میں مدنی صاحب نے اپنے پیر وارث علی شاہ صاحب کا مقولہ مرزا قادیانی کی نسبت بیان کیا کہ وہ عیسیٰ مسیح کے مرتبہ پر پہنچے ہوئے ہیںحالانکہ عیسیٰ مسیح کے مرتبہ پر پہنچنا مرزا قادیانی کے لئے ننگ کا باعث ہے کیونکہ ان کے عقیدے اور مشتہرہ کتابوں کے موافق عیسیٰ مسیح تو معاذ اﷲ مہذب انسان بھی نہ تھے چہ جائیکہ نبی اور کلمتہ اﷲ اور روح اﷲ ہوتے مگر مختار صاحب وغیرہ کے نزدیک یہ بڑا بھاری فخر ہوا کہ وارث علی شاہ صاحب نے مرزا قادیانی کو مسیح کے درجے پر پہنچا دیا۔ خیر مرزا قادیانی اور مرزائی دونوں آپس میں نمٹ لیں۔ پھر مختار صاحب کی عقلمندی دیکھئے کہ انہوں نے وہ خط وکتابت بھی شائع کی ہے جو خود وارث علی شاہ صاحب اور سجادہ نشین کرنال سے ہوئی ہے۔ دونوں صاحبوں نے جواب دیا ہے کہ ہم مدنی شاہ اور بدھنی شاہ اور لوٹے شاہ اور چھوٹے شاہ اور لٹو شاہ اور چپڑغٹوشاہ کو جانتے بھی نہیں اور آپ ان کاحلیہ لکھیں اور ہم نے مرزا قادیانی کے معاملہ میں کچھ نہیں کہا۔ لیجئے جناب چنی چنائی تعمیر ہی ڈھے گئی۔ یعنی مرزا قادیانی کو وارث علی شاہ نے مسیحیت کا جو تمغہ دیا تھا وہ غلط اور بالکل خیالی پلائو نکلا۔ وائے افسوس ہائے حرمان، ہم کو ادھر تو مختار صاحب کی درد سری پر افسوس ہواادھر مرزا قادیانی مسیح موعود نہ بنے، کورے مرزا قادیانی ہی رہے۔ اب مناسب ہے کہ جس طرح بن پڑے تمام مرزائی حاجی وارث علی شاہ صاحب کی چوکھٹ پر ماتھا رگڑیں کہ وہ ان کو مسیح موعود بنا دیں۔ اور سرٹیفکیٹ دے دیں۔ مختار صاحب کا ایمان نہ الہام پر ہوا نہ وحی پر ہوا۔ ہاں حاجی صاحب کے سرٹیفکیٹ پر ہوا۔ مرزا قادیانی کے دس پانچ راسخ الاعتقاد مرید ایسے ہی ہوں تو مخالفوں کی کیا ضرورت۔ اگر مختار صاحب ثابت بھی کردیں کہ مدنی شاہ وغیرہ نے ضرور ایسا کہا تھا تو کتنی رکعتوں کا ثواب ملے گا۔ جبکہ شاہ صاحب نے سارا ہوائی قلعہ ہی اڑا دیا۔ ڈیئر ایڈیٹر الحکم نے بھی نہ سوچا کہ میں اخبار میں کیا شائع کررہا ہوں اور اس سے کیا نتیجہ برآمد ہوگا۔ دیکھو ہم کہے دیتے ہیں کہ ایسے معاملات میں مجدد السنہ مشرقیہ سے صلاح لے لیا کرو ورنہ رسوائی ہوگی اور مجدد کو رنج پہنچے گا۔ ۵ … گالیوں بھرے خطوط مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! بعض ڈام فول بگیر جو غالباً اپنے کو اپریل فول کا فرزند بتائیں گے جن کی مرزائیت کے اقتضاء سے فحش اور دشنام بھرے گمنام خطوط دفتر شحنہ ہند میں بھیجتے ہیں۔ یہ ان کے ہر طرح عاجز