احتساب قادیانیت جلد نمبر 58 |
|
سے بھی پہچانا جاتا ہے۔ پھر خوبی یہ ہے کہ انبیاء کا تو صدق (معجزات وغیرہ) بھی فطرت کے خلاف اور مرزا قادیانی کا کذب بھی داخل فطرت بلکہ عین فطرت۔ ’’لعنۃ اﷲ علی الکاذبین‘‘ شکریہ… مولانا سعد اﷲ صاحب نے تحریر فرما کر ہم کو ممنون کیا کہ اگر کسی ماہواری دو ورقی والے مرزائی نے تصویر بنا کر اپنا منہ کالا کیا تو شوکت اﷲ کی یہ شان نہیں کہ تصویر کا جواب تصویر سے دے شوکت اﷲ کی تحریریں کیا کم ہیں کہ ملحدوں کا منہ ہندوستان سے لیکر یورپ تک کالا کررہی ہیں۔ پس ہم نے اپنا وہ خیال مسترد کردیا۔ جزاکم اﷲ۔ تعارف مضامین … ضمیمہ شحنۂ ہند میرٹھ سال ۱۹۰۴ء ۱۶؍نومبر کے شمارہ نمبر۴۳کے مضامین ۱… لات کا بھوت بات سے نہیں مانتا۔ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! ۲… دو ورقی والے کا دجال اور دجالن۔ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! ۳… ہر دجال دوسرے کو دجال بتاتا ہے۔ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! ۴… انبیاء سے ضد اور اولیاء سے ساز۔ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! ۵… ناخلف منافق مرزائی۔ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! اسی ترتیب سے پیش خدمت ہیں۔ ۱ … لات کا بھوت بات سے نہیں مانتا مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! جس طرح بعض دوسرے نوزاد مرزائی پرچے ضمیمے شحنہ ہند کا مدمقابل بنتے ہوئے جہنم رسید ہوگئے۔ یہی حال بہت جلد انشاء اﷲ دوورقی کا ہونیوالا ہے کہ گھسوں اور رگڑوں میں آکر پھٹ پھٹا کر چتھڑ یا پیر کے مزار پر چڑھ جائے گی۔ بھلا دو ورقی وہ بھی ماہوار اور ضمیمہ شحنہ ہند ہفتہ وار چار بار وہ رناٹے دار اٹھارہویں بچکانے کی بوچھاڑ ہوگی کہ لعل بیگیوں کے لال گروکو پگڑ سنبھالنا مشکل ہوجائے گا اور چندیا اچھی خاص گلٹ بن جائے گی۔ یہ سمجھ لینا آسان ہے کہ مجدد کو سربازار ماں بہن کی فحش اور مغلظات دینے سے مرزائی قدر کریں گے۔ راتب جھکائیں گے مگر مآل کار سمجھنا مشکل ہے۔ یہ خیالی پلائو لوہے کے چنے ہوجائے گا اور لے پالک کا زعفرانی پلائو اور جند بے