احتساب قادیانیت جلد نمبر 58 |
|
تعارف مضامین … ضمیمہ شحنۂ ہند میرٹھ سال ۱۹۰۴ء یکم و۸؍جنوری کے شمارہ نمبر۱،۲؍کے مضامین ۱… آسمانی نشان۔ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! ۲… آغاز سال وساقی نامہ توحید۔ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! اسی ترتیب سے پیش خدمت ہیں: ۱ … آسمانی نشان مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! ہر شے ذرے سے لے کر صحراتک اور قطرے سے لے کر دریا تک ضعیف پشتے سے لے کر قوی ہیکل ہاتھی تک اور تناور درخت سے لے کر پرّکاہ تک سب آسمانی نشان یعنی صناع کون ومکان اور خالق انس وجان کی قدرت وصنعت کی مضبوط حجت وبرہان ہیں مگر معلوم نہیں ناخلف لے پالک اور اس کے کھوسٹ باپ کی مراد آسمانی نشان سے کیا ہے۔ لے پالک کا ایمان یقینا رب العالمین کی قدرت کے نشانوں اور اس کے معجزات باہرہ اور علامات قاہرہ پر نہیں کہ اپنے لئے چنڈول نامعقول شیطانی باپ کے نشانوں کے ظہور کا ہمیشہ منتظر رہتا ہے۔ لے پالک کا ایمان تو پروردگار عالم کی لم یزل وجود اوراس کی صفات کاملہ پر کیا ہوگا۔ خود باپ کا ایمان بھی نہیں۔ توحال خاندانش راچہ پرسی سگ وسگ زادگان کرسی بہ کرسی معلوم نہیں آسمانی باپ کو اپنے لے پالک سے کیا ضد آپڑی ہے کہ لے پالک کو ذلیل کرنے اور جھوٹا بنانے کے لئے غلط الہام کرتا رہتا ہے۔ ایک آسمانی نشان تو یہ تھا کہ ضمیمہ شحنۂ ہند کی اشاعت بند ہوجائے گی اور اسی سال پر حصر نہیں مسخرہ آسمانی باپ اپنے ناخلف لے پالک پر تین سال سے برابر الہام کرتا ہے کہ ضمیمہ اب بند ہوا۔ اور اب بند ہوا مگر کیا وہ کبھی بند ہوا ہے یا ہوگا ہاں برے کی اس میں وہ ضرور ہوجائے گا۔ ضمیمے نے تو دجالوں کی ناک میں بعون اﷲ القہار تیر ڈال رکھا ہے۔ بولتی بند کررکھی ہے۔ سروں پر آرہ چلا رکھا ہے جب تک مجدد السنہ مشرقیہ اور شحنۂ توحید کے دم میں دم ہے اور خاصان الٰہی (مربیان ومعاونان ضمیمہ شحنہ ہند) کا سایۂ عاطفت اس کے سرپر ہے بند ہو نہیں ہوسکتا۔ ہاں بروزیت ودجالیت کی ترکی جلد تمام ہوئے جاتی ہے۔ انشاء اﷲ