احتساب قادیانیت جلد نمبر 58 |
|
تعارف مضامین … ضمیمہ شحنۂ ہند میرٹھ سال ۱۹۰۴ء ۸؍جون شمارہ نمبر۲۲؍کے مضامین ۱… مرزا کا اعتقاد قرآن مجید کی نسبت۔ اخبار اہلحدیث! ۲… تصویر پرستی۔ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! ۳… اصلاح تمدن۔ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! ۴… مرزائی الہامات اور مقدمات۔ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! ۵… مرزا قادیانی کو بہشت کی ضرورت نہیں۔ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! ۶… طاعون کو سبّ وشتم کرنا۔ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! ۷… مرزائی مقدمہ۔ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! ۸… مرزا قادیانی کے دعوئوں کا اعلان۔ مولانا عبدالکریم منٹگمری! ۹… دعا بے شک حق ہے۔ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! ۱۰… عجیب فقرہ۔ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! اسی ترتیب سے پیش خدمت ہیں۔ ۱ … مرزا کا اعتقاد قرآن مجید کی نسبت اخبار اہلحدیث! اﷲ تعالیٰ تو قرآن شریف کی تعریف میں احسن الحدیث فرمائے۔ احسن کے معنے سب سے بڑھ کر خوبصورت کے ہیں اور مرزا کہے کہ قرآن سخت زبان اور گندی گالیاں دینے والا ہے۔ اصل حقیقت یہ ہے کہ جب مرزا نے اپنی تالیفات میں مخالفین کی نسبت گندے اور سخت الفاظ لکھے تو لوگوں نے اعتراضات کئے۔ الزام رفع کرنے کو اپنے (رسالہ ازالہ ص۲۷، خزائن ج۳ ص۱۱۶حاشیہ) میں لکھ دیا کہ: ’’قرآن میں بھی توایسے الفاظ ہیں جو نہایت سخت اور گندی گالیاں ہیں۔‘‘ چہ نسبت خاک را با عالم پاک بیشک مرزا قادیانی اپنی بدزبانی کے باعث علاوہ عند الناس کے عند اﷲ بھی ملزم ہیں۔