احتساب قادیانیت جلد نمبر 58 |
|
نقل خط از قادیان مغلان یکم جون ۱۹۰۴ء پیارے بھائی صاحب… السلامُ علیکم! خدا آپ کو خوش رکھے۔ آج عنایت نامہ آیا بہت خوشی ہوئی۔ حسب الحکم جناب کے مرزا قادیانی کے حالات درج عریضہ کرتا ہوں۔ وہ تو آج کل گورداسپور کی عدالت میں صبح سے شام تک پیش رہتے ہیں۔ عدالت برخاست ہونے پر تاریخ ڈال دی جاتی ہے (پھر کل صبح) سبحان اﷲ بیچارے پیغمبر نہ ہوئے…ہوئے۔ جس کا دل چاہا عدالت میں لے گئے اور جناب مرزا قادیانی کی اچھی طرح سے …کی۔ مقدمہ صرف اس بات کا ہے کہ مرزا قادیانی نے اپنی کتاب میں شاید کسی کے بارے میں سخت وسست لکھا تھا۔ آج کل زنانوں کو باغ وبہار کی سیر تو درکنار دو وقت کا کھانا بھی نہیں سوجھتا کیونکہ مرزا قادیانی کے لئے رات دن دعا مانگی جاتی ہے کہ خداوند کریم ان کو خیریت سے لائے۔ سیروتماشے تو جہاں سے آئے تھے وہیں چلے گئے۔ سنا گیا ہے کہ عدالت میں منٹ منٹ کے بعد مرزا قادیانی پانی مانگتے ہیں اور زبان خشک ہوتی جاتی ہے۔ معلوم نہیں کہاں تک سچ ہے۔ کیونکہ مجھ کو دیکھنے کا اتفاق پیش نہیں آیا اور نہ خدا کبھی ایسا کرے یہاں گائوں (قادیان) میں تو کچھ دنوں پلیگ خوب زوروں پرتھا۔ بلکہ شہر میں ۳۵۰کے قریب کیس ہوگئے ہیں۔ سنا گیا ہے کہ کئی مرید مریض یہاں سے روانہ کئے گئے ہیں۔ خفیہ طور پر جن کو پلیگ ہوگیا تھا۔ مرزا قادیانی کے دولت خانہ میں ڈس ان فکٹ کرنے کی انگیٹھیاں موجود ہیں اور فنائل کی بوتلیں اور مشک کافور کے بکس بارے بہت احتیاط کی جاتی ہے۔ حیرانی کی بات ہے کہ خدا اپنے پیغمبروں کو بھی خطرہ میں رکھتا ہے۔ اگر ایسا ہے تو مرزا قادیانی ہم لوگوں میں کوئی فرق نہیں۔ مرزا قادیانی کا فرمان ہے کہ قادیان دارالامان ہے۔ اگر واقعی یہ بات ہے پھر اتنی تکلیفیں کرنے کی کیا ضرورت تھی۔ جہاں تک معلوم تھا عرض کردیا۔۔راقم۔ ۵ … مرزا قادیانی کی تعلیم مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! الحکم میں مرزا قادیانی کی تعلیم کا جوسلسلہ چھڑ رہا ہے وہی پرانی دہرانی، باسی، نباسی،