احتساب قادیانیت جلد نمبر 58 |
|
اس کا ہو جو کہ شریک رسالت حشر تک اس پر ہے لعنت اس پہ چلے تا روز قیامت امرّہ خامہ حضرت شوکت دین محمدa جاگے جاگے کفر کی ظلمت بھاگے بھاگے خوش رہیں سب یاران ضمیمہ سارے مدد گاران ضمیمہ دونوں جہاں میں ان کی ہو عزت ان کو ملے دارین کی دولت جیتے رہیں باحشمت وتمکین ملکر بولو آمین آمین اے مربیان ومعاونان شحنہ وضمیمہ! ہمارے پاس کوئی تحفہ نہیں جو آغاز سال پر آپ کے حضور پیش کریں۔ ہاں ایک ٹپکتا ہوا تازہ بتازہ ساقی نامۂ توحید صفحات ضمیمہ کی قاب میں رکھ کر پیش کیا گیا ہے۔ امید ہے کہ اس سے آپ مسرور ومخمور ہوجائیں گے۔ انشاء اﷲ! تعارف مضامین … ضمیمہ شحنۂ ہند میرٹھ سال ۱۹۰۴ء ۱۶؍جنوری کے شمارہ نمبر۳؍کے مضامین ۱… متنبی قادیان کی منظوم تردید۔ ۲۰۰۔لدھیانوی! ۲… افغانی مینڈھا ملاّ عبدللطیف لے پالک کی بھینٹ میں۔ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! ۳… مسئلہ معراج پر امروہی صاحب۔ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! ۴… مرزائی جماعت۔ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! اسی ترتیب سے پیش خدمت ہیں: قادیانی متنبی کا اردو الہام براہین ص۵۵۷، خزائن ج۱ ص۶۶۵ میں اپنی چمکار دکھائوں گا تجھ کو اردو میں یہ الہام ہوا ائے مکار لفظ ہیں جس کے ’میں دکھلائوں گا اپنی چمکار‘ قادیانی، نہیں چمکار چمک کو کہتے تیرا ملہم کوئی پنجاب کا دہقان ہے گنوار میں چمک اپنی دکھائوں گا اگر کہہ دیتا نہ تو خود بنتا وہ جاہل نہ تجھے کرتا خوار متنبی کی عربی دانی کتاب وساوس ص۲۲، خزائن ج۵ ص۲۲ رب ارحم علی الذین یلعنون علیّ کادیانی تو ایک جاہل ہے عربی دانی کو اپنے کردے طے