احتساب قادیانیت جلد نمبر 58 |
|
لفظ تعلیم سے صاف طور پر سمجھا جاتا ہے کہ مرزا قادیانی کی تعلیم کوئی جدید تعلیم ہے جو مذہب اسلام کی تعلیم کے علاوہ ہے اور حقیقت میں بھی یہی بات ہے ورنہ بجائے تعلیم کے لفظ تذکیر یالفہیم یا تنصیح ہوتا۔ علماء دین برابر وعظ فرماتے ہیں مگر یہ کوئی نہیں کہتا کہ مولوی صاحب دین اسلام کی تعلیم فرما رہے ہیں۔ کیونکہ تعلیم کا لفظ بمقابلہ جہل کے بولا جاتا ہے اور جہل سے زمانۂ جاہلیت اور زمانہ کفر مراد ہے خدائے تعالیٰ تمام مسلمانوں کو اس سے محفوظ رکھے مگر مرزا قادیانی یہی سمجھتے ہیں کہ مسلمان اب بھی زمانۂ جاہلیت میں ہیں۔ معاذ اﷲ! اصول اسلام سے ہر مسلمان واقف ہے وہ خوب جانتا ہے کہ زنا، چوری، دغا بازی، سود خواری، شراب خوری وغیرہ افعال ممنوع اور درخور مکافات ہیں بلکہ جو لوگ شیطان کے اغواء سے افعال مذکورہ بالا کے مرتکب ہوتے ہیں وہ بھی ان کو برا سمجھتے ہیں۔ پس علماء ہمیشہ اپنے وعظ میں افعال بدپر متنبہ کرتے اور مسلمانوں کو ان سے بچاتے اور ان کی برائیاں اور وعید یاد دلاتے رہتے ہیں نہ یہ کہ وہ اسلام کی تعلیم دیتے ہیں۔ تعارف مضامین … ضمیمہ شحنۂ ہند میرٹھ سال ۱۹۰۴ء ۲۴؍جولائی کے شمارہ نمبر۲۸؍کے مضامین ۱… سوال وجواب۔ ا۔د۔گجرات! ۲… مرزا قادیانی کا خروج عظیم فتنہ ہے۔ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! ۳… آنحضرتa کا کسر شان۔ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! ۴… آئینہ کمالات قادیانی۔ لدھیانوی۔ ۲۰۰پٹیالہ! اسی ترتیب سے پیش خدمت ہیں۔ ۱ … سوال وجواب ا۔د۔گجرات! ہمارے ایک قدیمی دوست ہم سے پوچھتے ہیں کہ مدت سے آپ نے ضمیمہ شحنہ ہند میں لکھنا کیوں چھوڑ دیا؟ کیا آپ طاعون سے ڈر گئے یا مرزا کے مشن کو درست سمجھنے لگے یا قادیانی کی مریدوں کی کثرت سے ڈر گئے۔ وغیرہ۔ جواب… جناب من سلمہ اﷲ تعالیٰ۔ جواب تو اس قدر طول وطویل ہے کہ احاطہ تحریر