احتساب قادیانیت جلد نمبر 58 |
|
اور اگر آپ اس لئے مسیح موعود ہیں کہ ’’اذالعشار عطلت‘‘ کے موافق اونٹنیاں بے کار ہوگئی ہیں اور ان کو آپ کے دجالوں (ریلوں) نے بے کار کردیا ہے تو جس ملک میں اونٹنیاں ہیں۔ وہاں کے آپ مسیح موعود نہیں حالانکہ آپ کا یہ دعویٰ ہے کہ میں امام الزمان اور مسیح الزمان ہوں اور جس ملک میں ریلیں نہیں آپ وہاں کے بھی مسیح نہیں۔ الغرض آپ کی کس کس حماقت کا اظہار کیا جائے؟ (ایڈیٹر) ۳ … مسئلہ معراج پر امروہی صاحب مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! مرزائی اخبار الحکم میں امروہی صاحب نے ایک سوال دربارۂ مسئلہ معراج قائم کرکے جواب دیا ہے اور آنحضرتa کی جسمانی معراج سے انکار کیا ہے کیونکہ یہ مسئلہ جمہور علماء اسلام کے نزدیک معجزات وخوارق عادات سے ہے اور مرزائی مذہب میں لازاف نیچر کے خلاف کچھ نہیں ہوسکتا یعنی نقض قانون نیچر محال ہے۔ ہاں مرزاقادیانی کے خوارق اور حرکات اور سکنات میں نقض فطرت جائز اور واقع ہے۔ عیسیٰ مسیح اور دیگر انبیاء علی نبینا وعلیہم الصلوٰۃ والسلام سے ایک معجزہ بھی صادر نہیں ہوا نہ انہوں نے کسی مردے کو زندہ کیا۔ مرزا قادیانی نے کئی مردے زندہ کئے اور پیشینگوئیوں میں تو آپ عالم الغیب ہیں مگر صرف ہلاکت کی پیشینگوئیوں میں الغرض مرزاقادیانی معجزات کی مشین اور خوارق عادت کے پتلے ہیں۔ امروہی صاحب کی غزل کا مقطع یہ ہے کہ آیہ ’’سبحان الذی اسریٰ بعبدہ لیلاً من المسجد الحرام الی المسجد الاقصیٰ‘‘ کے مورد ان کے بروزی صاحب ہیں اور مسجد اقصیٰ سے مراد مسجد قادیان ہے اور انیسویں صدی میں یہ معراج آپ ہی کو حاصل ہوئی ہے۔ ہم کو امروہی صاحب کی اس لغویات وترہات اور خوشامد پر غصہ بھی آتا ہے اور ہنسی بھی۔ غصہ تو اس لئے کہ کلام مجید کے محمحمل ومعانی کو مسخ کیا اور الحاد کا دروازہ کھٹکھٹایا اور ہنسی اس لئے کہ مسجد اقصیٰ سے تو مسجد قادیان مراد لی گئی مگر مسجد حرام سے کونسی مسجد مراد لی گئی۔ امروہی صاحب اس کا جواب دیں۔ دوم… امروہی صاحب نے اپنے آقا اور خداوند نعمت کی بروزیت کا مرتبہ بالکل گھٹا دیا بھلا مسجد قادیان کے مقابلے میں یہ مسجد الحرام اور مسجد الاقصیٰ کیاچیز ہیں اب تو بروزی صاحب پر یہی الہام ہوا ہے کہ دنیا کی مسجدوں کی عظمت قادیان کی مسجد کے مقابلہ میں منسوخ ہوگئی جس طرح تمام نبوتیں مرزائی نبوت کے مقابلے میں منسوخ ہوگئیں۔