احتساب قادیانیت جلد نمبر 58 |
|
ہوجانیکی دلیل ہے۔ چو حجت نماند دنی خوے را بدشنام درہم کشد روے را وہ ضمیمہ کی کسی بات کا جواب نہیں دے سکتے۔ ان کے دعوے بالکل لچر اور پوج ان کے ہوائی قلعہ کی دیواریں بالکل ریتے کی ہیں جن کے اڑانے کو مجدد کی معجز نفسی گویا صرصرعاد ہے۔ ابے نامردو گالیاں دینا کسے نہیں آتا۔ مرد میدان ہو تو بات کا جواب دو مگر تم کو تو جواب کی جگہ ماں بہن کی مغلظات علانیہ دے رہے ہو۔ ہم اس میں بھی خوش ہیں کیونکہ تمہاری اتنی ہی توفیق ہے۔ تعارف مضامین … ضمیمہ شحنۂ ہند میرٹھ سال ۱۹۰۴ء یکم مئی کے شمارہ نمبر۱۷؍کے مضامین ۱… قادیان میں طاعون۔ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! ۲… وہی غلط الہام۔ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! ۳… اصول مذہب سے بے پروائی۔ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! ۴… مرزا قادیانی کو خدا کی طرف سے مہلت۔ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! ۵… گورداسپور میں قادیانی مقدمہ۔ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! ۶… مرزائی مذہب اور منافقانہ کارروائی۔ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! اسی ترتیب سے پیش خدمت ہیں۔ ۱ … قادیان میں طاعون مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! دارالامان قادیان جو آسمانی باپ اور اس کے لے پالک کا ہیڈ کوارٹر ہے اور جس کی نسبت الہام ہوچکا ہے کہ جو یہاں آئے گا امن میں رہے گا۔ اب خود لے پالک کے ایڈیکانگ طاعون نے وہاں وہ ادھم مچار کھی ہے کہ کچھ نہ پوچھئے روزانہ بھیڑیا بن کر ۲۰،۲۵ بھیڑوں کو اٹھا لے جاتا ہے۔ آسمانی باپ کے سارے پوتے گدھے کے سینگ ہوکر اڑھنچو ہوگئے جہاں جس کے سینگ سمائے بھاگ کر وارد ہوگیا۔ خالی خولی مرزا قادیانی اور حکیم صاحب ٹٹروں رہ گئے ہیں ٹاپا بالکل خالی۔ حکیم صاحب قادیان سے باہر خیمہ زن ہیں ان کے سالے کا لڑکا منظور الحق بھی بھینٹ