احتساب قادیانیت جلد نمبر 58 |
|
۳…ناظر امور خارجہ (وزیر، خارجہ) کے ماتحت سیاسی گٹھ جوڑ کرنا اور اندرون ملک اور بیرون ملک کی کاروائیوں پر کڑی نگاہ رکھنا ہے۔ ۴… ناظر ضیافت ………………… وزیر خوراک۔ ۵… ناظر تجارت ……………… … وزیر تجارت۔ ۶… ناظر حفاظت مرکز …………… وزیر دفاع (پولیس وفوج کا کنٹرول) اور ربوہ قادیان (انڈیا) کی حفاظت کا بندوبست ۷… ناظر صنعت ………………… وزیر صنعت۔ ۸… ناظر تعلیم ………………… وزیر تعلیم۔ ۹… ناظر اصلاح وارشاد …………… وزیر پراپیگنڈہ ومواصلات۔ ۱۰… ناظر بیت المال ……………… وزیر مال۔ ۱۱… نظارت قانون ……………… وزیر قانون۔ ۱۲… ناظر زراعت ……………… وزیر زراعت۔ ہر فیصلہ پر خلیفہ کی منظوری، اختیارات وفرائض ناظران ناظران کے اختیارات وفرائض خلیفہ صاحب کی طرف سے تفویض ہوتے ہیں اوران کی تعداد بھی خلیفہ مقرر کرتے ہیں اور صدر انجمن احمدیہ کے تمام فرائض وہی ہیں جو خلیفہ صاحب کی طرف سے تفویض ہیں۔ جنہیں وہ خلیفہ کی قائم مقامی کے طور پر ادا کرتی ہے۔ بجٹ خلیفہ کی منظوری سے طے اور ان کی منظوری سے ہی جاری ہوتا ہے اور صدر انجمن احمدیہ کے تمام فیصلہ جات خلیفہ کے دستخطوں کے بغیر نافذ نہیں ہوسکتے اور قواعد اساسی اور ان کے متعلق نوٹوں میں تغیر وتبدل صرف خلیفہ کی منظوری سے ہوسکتا ہے اور خلیفہ کے تجویز کردہ قواعد وضوابط میں صدر انجمن احمدیہ تبدیلی نہیں کر سکتی۔ صدر انجمن احمدیہ کو یہ اختیار حاصل نہیں کہ وہ ایسا قاعدہ یا حکم جاری کرے جو خلیفہ کے کسی حکم کے خلاف ہو یا خلیفہ کی مقرر کردہ پالیسی میں کوئی تبدیلی آتی ہو۔ ناظروں کی تقرری وبرطرفی خلیفہ کے اختیار میں ہے۔ صدر انجمن احمدیہ کو سلسلہ کی جائیداد وغیرمنقولہ کی فروخت، ہبہ، رہن، تبدیل کرنے کا بغیر منظوری خلیفہ ربوہ اختیار نہیں اور خلیفہ ہی ناظر اعلیٰ کا قائم مقام مقرر کرتا ہے اور وہ تمام صیغوں کے کام کی ہفتہ واری رپورٹ خلیفہ کو پیش کرتا ہے۔ اسی طرح ناظر اعلیٰ کا فرض ہے کہ خلیفہ کی تحریری وتقریری ہدایت کے علاوہ ان کے تمام خطبات وتقاریر وغیرہ