احتساب قادیانیت جلد نمبر 58 |
|
انوکھے اور بوالعجب نبی تو آپ ہی ہیں کہ کبھی تو آپ کی روح ہانپتی کانپتی (جہاد کے خوف سے) دوسرے مردہ جسموں میں حلول کرکے پاتال کو پہنچ جاتی ہے اور کبھی آپ کا ناپاک جسم دوسری بہت سی روحوں میں پہنچ کر ان کو گندہ اور نجس کرتا ہے۔ آپ کو یا آپ کی روح کو مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ میں تو خدا کیوں لے جانے لگا بلکہ اپنے چیلوں کو بھی حج سے منع کردیا ہے۔ ہاں اب گرو اور چیلے مہترا اور جگن ناتھ جی کی جاترا تیرتھ کے درشن کریں گے۔ اور خدا نے چاہا تو ایسا ہی ہوگا بشرطیکہ کچھ ہندو منڈ جائیں۔ ۶ … مرزا اور مرزائیوں کو مبارک مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! امریکہ میں بھی ایک مسیح پیدا ہوا ہے جو انگریزی نسل سے ہے یہ شخص ۱۸۳۹ھ میں بمقام اڈنبرگ پیدا ہوا ۔ اور ۳۰؍برس کی عمر میں اپنے باپ کے ساتھ آسٹریلیا پہنچا اور پھر اڈنبرگ آکر مدرسہ لاہوت میں داخل ہوگیا۔ اور جب تحصیل سے فارغ ہوا تو سڈنی واقع آسٹریلیا میں پادری مقرر ہوگیا۔ یہاں کچھ دن رہ کر شکاگو پہنچاتو اسے معلوم ہوا کہ یہ ملک عجائب پرست ہے۔ پس ایک ڈھکوسلا نکالا اور دعویٰ کیا کہ مسیح کی روح مجھ میں حلول ہوگئی ہے۔ بہت سے آدمی اس کے مدعی کاذب کے معتقد ہوگئے جن میں سے اکثر رودار اور مالدار بھی تھے۔ غرضیکہ شدہ شدہ یہاں تک نوبت پہنچی کہ علاقہ ایلی لویس میں بہت سی زمین خرید کر خودصہبوں نامی ایک شہر آباد کیا ہے جس میں ۱۲۰۰۰؍ہزار آدمی آباد ہیں۔ اور سینکڑوں عالیشان عمارتیں وہاں بن گئی ہیں۔ اور خود مسیح نے بھی اپنی یادگار کے طور پر ایک عالیشان عمارت بنوائی ہے جس میں ۷۵۰۰؍آدمی سما سکتے ہیں۔ اس شہر میں جب تک امریکن مسیح کا معتقد اور مطیع نہ ہو کوئی نہیں رہ سکتا۔ اور جو وہاں رہتے ہیں وہ خزانہ مسیح کے لئے خراج ادا کرتے ہیں۔ جب یہ مسیح اپنے شہر کی تعمیر سے فارغ ہو چکا تو ۴۰۰۰؍ہزار آدمی اور ۵۰۰؍مطرب اور ۵۰۰؍باجے والے ساتھ لے کر ہدایت عام اور دعوت دین کی غرض سے باہر نکلا۔ ایڈیٹر… مرزا اور مرزائی ذرا پھوٹے دیدوں سے دیکھیں کہ نبی عرب وعجمa کی دجالون کذابون والی پیشینگوئی کیسی صادق ہورہی ہے۔ گویا ہر ملک کی زمین دجالوں کو اگل رہی ہے۔ چونکہ مرزا قادیانی کرشن کنھیا بنے ہیں۔ اور مذہب ہنود میں راگ اور بھجن عبادت الٰہی میں داخل تھے اور اب اپنی مریدنیوں سے پردہ بھی ساقط کردیا ہے۔ لہٰذا ان گوپیوں کو معہ سازوسامان طبلہ سارنگی پکھاوج ستار وغیرہ ساتھ لیں اور جابجا بھجن اڑاتے پھریں۔ پھر دیکھیں چتیوں پر کتنے