احتساب قادیانیت جلد نمبر 58 |
|
ابھی انفصال میں دیر ہے مقدمہ میزان تحقیقات میں تل رہا ہے دونوں پلے برابر ہیں۔ فریقین مدعی بھی ہیں اور مدعا علیہ بھی۔ ہم خیال کرتے ہیں کہ مقدمات کاعول پکڑنا اور مہلت کا ملنا قدرت الٰہی کا کرشمہ بلکہ چشمک ہے کہ فریقین اب بھی سمجھیں اور اب بھی سمجھیں۔ یعنی بااصلاح ذات البین اور باہمی مصالحت اور عفو کو ترجیح دیں۔ اس صورت میں منازعت کا بالکل انفطاع ہوجائے گا اور آئندہ سلسلہ نہ بڑھے گا۔ اوراگر تقریباً دو سال تک کھکھیڑا اٹھانے زیربار ہونے تفکرات میں مبتلا رہنے پر کسی فریق کو فتح بھی ملی تو شکست کے بھائو پڑے گی اور شاید عمر بھر بھی مخمصوں سے نجات نصیب نہ ہو کیونکہ اپیل پر اپیل اور حرجانے پر حرجانے کے دعوئوں کا سلسلہ فوجداری اور دیوانی دونوں میں شروع ہوگا۔ دین اور دنیا کے کاموں میں خلل آئے گا۔ کچہریوں کی خاک اور بھی زیادہ چھاننی پڑے گی اور خواہش انتقام اپنا رنگ لائے گی۔ پس جیسا کہ ہم بار بار لکھ چکے ہیں یہی مناسب ہے کہ مصالحت ہوکر عدالت میں راضی نامے داخل ہوں اور طرفین سے ضررلسانی کی پالیسی کو طلاق دی جائے۔ تاکہ ہر وقت کی خلش اور جان کا ہی سے نجات ملے۔ ۵ … مہلک مسیح اور طاعونی نبی مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! مرزا قادیانی کے پاس بجز اس دلیل کے کہ عیسیٰ مسیح وفات پاگئے کوئی دلیل اپنے مسیح موعود ہونے کی نہیں جس کی ہم بیسیوں مرتبے چتھاڑ کرچکے ہیں۔ اب صرف طاعون ملعون رہ گیا جو مرزا قادیانی کے خروج کی بڑی بھاری علامت اور آسمانی باپ کا معجز نشان ہے اور اس لئے اگر مرزا قادیانی کو طاعونی نبی یا طاعونی مسیح کہا جائے تو بے جا نہیں۔ لوگوں کی ہلاکت کی دھمکیاں تو خیرنال مرزا قادیانی پہلے ہی دیا کرتے تھے مگر وفات مسیح کا قصہ پرانا ہوگیا اور خود مرزائی اس سے اکتا گئے تو طاعون ہی کا ذکر خیر مرزا قادیانی کی تقریروں اور مرزائی اخباروں کی تحریروں میں رہتا ہے کیونکہ یہ تازہ بتازہ ہے اور کل جدید لذیذ کی چاشنی میں خمیر کیا گیا ہے۔ چونکہ ہر نبی کے زمانے میں طاعون آیا ہے اور خود عیسیٰ مسیح کے زمانہ میں بھی طاعون سے لاکھوں آدمی ہلاک ہوئے ہیں اور کسی نبی کی برکت اور دعا اس کا انسداد نہیں کرسکی۔ لہٰذا بروزی نبی کے زمانہ میں کیوں طاعون نہ آئے۔ اور جو تمغہ ہر نبی کو ملا ہے بروزی نبی اس سے کیوں محروم رہتے۔ مگر جس صفت میں تمام انبیاء نے بھی دنیا کو ہلاک ہی کیا اور مرزا قادیانی بھی ہلاک ہی کررہے ہیں تو ان میں اور دیگر انبیاء میں کونسا مابہ الامتیاز رہا حالانکہ مرزا قادیانی خاتم الخلفاء (خاتم الانبیاء) اور دوسرے لفظوں میں افضل الانبیاء ہیں۔ دنیا کے لئے تو مرزا قادیانی کا وجود باعث