احتساب قادیانیت جلد نمبر 58 |
|
لعل گرتے ہیں اور مرزائی مذہب کس قدر ترقی کرتا ہے۔ اب تو امریکن مسیح کی تقلید کے بغیر چارہ نہ ہوگا۔ پھر جب آپ تاویلوں سے تصویر پرستی جائز کردی ہے تو رقص وسرود کا جائز کردینا کیا بڑی بات ہے۔ اس کی تاویل ہم بتائے دیتے ہیں۔ کلام مجید میں ہے ’’ان انکر الا صوات الصوت الحمیر‘‘ یعنی تمام بری آوازوں میں گدھے کی آواز بری ہے۔ دیکھئے اس سے اچھی آواز کی خوبی نکلی مگر ایسا نکتہ خردجال کب سمجھ سکتا ہے؟ ۷ … صورت مثالی مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! مرزا قادیانی اپنے آسمانی باپ کی الہامی کتاب (ازالہ اوہام ص۶۷۵، خزائن ج۳ ص۴۶۳) میں کہتے ہیں کہ ’’قرآن میں ’’برسول یاتی من بعدی اسمہ احمد‘‘ سے مراد میں ہوں اور کیا خدائے حی قیوم ایک انسان کو دوسرے انسان کی صورت مثالی پر نہیں بنا سکتا…الخ‘‘بے شک خدائے تعالیٰ میں سب طرح کی قدرت ہے مگر مرزا قادیانی کے نزدیک تو خدائے تعالیٰ صرف صورت مثالی بنانے پر قادر ہے کہ ایک ہی انسان کو کبھی آنحضرتa کی صورت مثالی پر بنائے کبھی کرشن جی کی صورت پر لیکن احیاء واموات اور انبیاء کے معجزات قدرت وفطرت وسنت الٰہی کے خلاف ہیں۔ ناظرین! نے آج کل اخباروں میں پڑھا ہوگا کہ ولایت میں ہو بہو دو شخص ملک معظم ایڈورڈ ہفتم کی ہم شکل ہیں لیکن کیا وہ ملک معظم ہیں۔ اگر ان کے دماغ میں بھی ایسا ہی خبط ہو جیسا مرزا قادیانی کے دماغ میں ہے تو ملک معظم ہونے کا دعویٰ کریں۔ اور علی الاعلان نقارہ بجائیں کہ تاج برطانیہ کے مالک اور وارث ہم ہیں۔ حمقاء کا ایک جم غفیر ان کے ساتھ ہولے بہت سی مثالی صورتیں باہم مماثل ہیں مگر نری مماثلت سے کیا کام چل سکتا ہے۔ ؎ ہوتے سیرت سے ہیں مردان دلاور ممتاز صورت میں تو کچھ کم نہیں شہباز سے چیل صورت ہی پر تکیہ ہو تو فوٹو کی تمام تصویریں بالکل اصل کے مطابق ہوتی ہیں۔ مگر اصلی انسان نہیں ہوتیں۔ خدائے تعالیٰ نے آنحضرتa کو ارشاد فرمایا ’’قل انما انا بشر مثلکم‘‘ مگر کیا آنحضرتa صرف مماثلت بشریہ کی وجہ سے عام انسانوں کے مانند ہیں اور کیا کوئی مسلمان دعویٰ کرسکتا ہے کہ میری اور آنحضرتa کی صورت مثالی ایک ہے۔ معاذ اﷲ ؎