احتساب قادیانیت جلد نمبر 58 |
|
ہمارے شاگیدڑ بھی ہیں بنکارتے تھے کہ دغا کا کامل ثبوت گزر گیا۔ اب مولوی کرم الدین کو مضر ہی نہیں (گویا ان کو مسیح موعود صلیب پر کھچوا دے گا) اور کیا اچھی بات ہو کہ مولوی صاحب معذرت کریں، معافی چاہیں اور حضرت اقدس کی دونوں طرح فتح ہے۔ سزا ہوگی جب بھی آسمانی نشان ظاہر ہوگا اور معافی چاہی جب بھی۔ مگر یہ خبر نہ تھی کہ پانسا الٹا پڑے گا اور دعوے خارج ہوکر الٹا لائبل کا چارج سر پر دھرا جائے گا۔ باقی آئندہ ۔ (ایڈیٹر) تعارف مضامین … ضمیمہ شحنۂ ہند میرٹھ سال ۱۹۰۴ء ۱۶؍ فروری کے شمارہ نمبر۷؍کے مضامین ۱… مرزا قادیانی کا تحریری اقبال۔ اہلحدیث! ۲… کھانے کے دانت اور دکھانے کے دانت اور۔ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! ۳… لاہور میں مرزائی مجلس۔ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! اسی ترتیب سے پیش خدمت ہیں۔ ۱ … مرزا قادیانی کا تحریری اقبال اہلحدیث! ۱… (ضمیمہ انجام آتھم ص۴،۵، خزائن ج۱۱ ص۲۸۸،۲۸۹)کے حاشیہ میں آپ تحریر کرتے ہیں۔ پس اس نادان اسرائیلی نے ان معمولی باتوں کا پیشینگوئی کیوں نام رکھا۔ محض یہودیوں کے تنگ کرنے سے اور جب معجزہ مانگا گیا تو یسوع فرماتے ہیں کہ حرام کار اور بدکار لوگ مجھ سے معجزہ مانگتے ہیں ان کو کوئی معجزہ نہ دکھایا جائے گا۔ دیکھو یسوع کو کیسی سوجھی اور کیسے پیش بندی کی اب کوئی حرام کار اور بدکار بنے تو اس سے معجزہ مانگے یہ تو وہی بات ہوئی جیسا ایک شریر مکار نے جس میں سراسر یسوع کی روح تھی۔ لوگوں میں یہ مشہور کیا کہ میں ایسا ورد بتا سکتا ہوں جس کے پڑھنے سے پہلی ہی رات میں خدا نظر آجائے گا۔ بشرطیکہ پڑھنے والا حرام کی اولاد نہ ہو۔ اب بھلا کون حرام کی اولاد بنے اور کہے کہ مجھے وظیفہ پڑھنے سے خدا نظر نہیں آیا۔ آخر پر ایک وظیفچی کو یہی کہنا پڑتا تھا کہ ہاں صاحب نظر آگیا سو یسوع کی بندشوں اور تدبیروں پر قربان جائیں۔ اپنا پیچھا چھڑانے کے لئے کیسا دائو کھیلا۔ یہی آپ کا طریق تھا (ف) اس تحریر سے بقول مرزا قادیانی ثابت ہوا کہ یسوع