احتساب قادیانیت جلد نمبر 58 |
|
M عرض مرتب الحمدﷲ وکفٰی وسلام علیٰ عبادہ الذین اصطفٰے۰ امابعد! محض اﷲ رب العزت کے فضل وکرم سے احتساب قادیانیت کی جلد اٹھاون (۵۸) پیش خدمت ہے۔ ۱… اس جلد میں ’’ضمیمہ شحنۂ ہند ۱۹۰۴ء‘‘ کی مکمل فائل موجود ہے۔ اس کے ایڈیٹر حضرت مولانا شوکت اﷲ میرٹھی (مولانا محمد احسن میرٹھی) تھے۔ ۲… ’’تاریخ محمودیت‘‘ کے چند اہم مگر پوشیدہ اوراق اس کتاب کے مصنف جناب مظہرالدین ملتانی تھے۔ ان کے والد فخرالدین ملتانی نے قادیانیت قبول کی اور ملتان سے قادیان منتقل ہوئے۔ ان پر جب قادیان کے دوسرے خلیفہ اور مرزاغلام احمد قادیانی کے جانشین مرزامحمود قادیانی کی بدکرداری عیاں ہوئی۔ انہوں نے آواز اٹھائی۔ مرزا محمود نے ان کو قتل کرادیا۔ فخرالدین ملتانی کے بیٹے مظہرالدین ملتانی نے اپنی آنکھوں کے سامنے باپ کو قتل ہوتے دیکھا تو مرزامحمود کے خلاف ہوگئے۔ چنانچہ مرزامحمود کی بدکرداری پر یہ کتاب لکھی۔مگر مرزامحمودکے مخالف ہونے کے باوجود آخر تک قادیانی رہے۔ ۳… کمالات محمودیہ: یہ بھی مظہرالدین ملتانی قادیانی کی مرتب کردہ ہے۔ اس کتاب کا