احتساب قادیانیت جلد نمبر 58 |
|
کتابیں شائع کی ہیں۔ ان نوجوانوں کے نام حسب ذیل ہیں۔ ملک عزیزالرحمن سابق سپرنٹنڈنٹ دفتر پرائیویٹ سیکرٹری انچارج فارن اکاؤنٹنٹ ربوہ، راجہ بشیر احمد رازی ایڈیٹر صدر انجن احمدیہ، چوہدری غلام رسول ایم۔اے، عبدالحمید مولوی فاضل، چوہدری صلاح الدین ناصر بنگالی، خواجہ عبدالمجید اکبر ممبر مجلس عاملہ لاہور، ملک عطاء الرحمن راحت، محمد یوسف ناز، محمد حیات اثیر مولوی فاضل، محمد صالح نور مولوی فاضل، چوہدری علی محمد ایڈیٹر تحریک جدید، اﷲ رکھا، محمد یونس ملتانی ملک اﷲ یار بلوچ، مولوی عبدالمنان عمر ایم۔اے، مولوی عبدالوہاب عمر، میاں عبدالواسع عمر (تینوں بمعہ خاندان)، عبداللطیف بیگم پوری قریشی، عبدالوحید رئیس ربوہ۔ ذلت ’’پس ایک عقلمند انسان کے لئے یہ ذلت تھوڑی نہیں کہ اس کے خلاف تہذیب اور بے حیائی اور سفلہ پن کی عادات کے کاغذات عدالت میں پیش کئے جائیں اور پڑھے جائیں اور عام اجلاس میں سب پر بات کھلے اور ہزارہا لوگوں میں شہرت پاوے کہ ان لوگوں کی یہ تہذیب اور یہ شائستگی ہے۔‘‘ کیا؟ وہ شخص جس کے چال چلن کے خلاف عدالتوں میں ریکارڈ بنے وہ مصلح موعود ہوسکتا ہے؟ کیا قرآن پاک اور حضرت اقدس کی تعلیم کے خلاف فرانس کے ننگے ناچ دیکھنے والا مصلح ہو؟ کیا اپنی بیویوں اور لڑکیوں کی تعلیم کے لئے ایک بازاری رقاصہ کو لانے والا مصلح موعود ہوسکتا ہے؟ کیا نامحرم عورتوں سے پہرہ دلوانے والا مصلح موعود ہوسکتا ہے؟ کیا عدالت میں حلف اٹھاکر جھوٹ بولنے والا مصلح موعود ہوسکتا ہے؟ کیا حضرت اقدس کے ممبر پر کھڑا ہوکر غلط بیانی کرنے والا مصلح موعود ہوسکتا ہے؟ کیا حضرت اقدس کے دس شرائط بیعت کی خلاف ورزی کرنے والا مصلح موعود ہوسکتا ہے؟ کیا جس کے چال چلن کے خلاف احمدی لڑکے، لڑکیاں اور عورتیں گواہی دیں۔ وہ مصلح موعود ہوسکتا ہے؟ اگر آپ مرزامحمود احمد خلیفہ قادیان کے کردار سے روشناس ہونا چاہئیں تو اس کی بداعمالیوں کو اجاگر کرنے کے لئے بہت سی کتابیں جماعت احمدیہ کی توجہ کے لئے لکھی گئی ہیں۔ اختصاراً چند ایک کتب وٹریکٹ درج ذیل ہیں۔ ان کا مطالبہ ازحد ضروری ہے۔ ۱… مرزا محمود ہوش میں آؤ۔ ۲… دور حاضر کا مذہبی آمر۔ ۳… کاذب زانی میری جماعت میں سے نہیں ہے۔