احتساب قادیانیت جلد نمبر 58 |
|
شعبدات دکھا سکتا ہوں مگر آپ نے اب تک خیر سے مداری کا پھنک ایک پھنک وہی نہ دکھایا پس معجزے کا نام آتا ہے تو آپ نبوت کے چولے کی چتھاڑ کرکے اپنی چتھڑیا پیر مسیلمۃ الکذاب یا مہدی سوڈانی کی قبر پر چڑھا دیتے ہیں اور مجدد بن جاتے ہیں اور جب آپ کے کیریکٹر کے مقابلہ میں مجددوں کے افعال واقوال پیش کئے جاتے ہیں تو آپ نبی بن جاتے ہیں کہ مجھے سب کچھ جائز اور روا ہے اور تمام مجددین، مفسرین، محدثین غلطی پر ہیں تو آپ کا حال بالکل مولانا روم کے اس شعر کے موافق ہے۔ ؎ گر نہی بارش بگوید طائرم در بیر گوئیش گوید اشترم یعنی شتر مرغ پر اگر تو بوجھ لادے گا تو وہ بازو پھٹپھٹا کر یہ عذر کرے گا کہ میں طائر ہوں اور طائر پر کوئی بوجھ نہیں لادتا۔ اور اگر یہ کہے گا کہ اڑ تو وہ بلبلا کر اور ہنڈا سا منہ کھول کر کہے گا کہ میں اونٹ ہوں اور اونٹ اڑ نہیں سکتا۔ پس آپ ہی کے قول سے ثابت ہوگیا کہ نہ آپ نبی ہیں نہ مجدد ہیں۔ بلکہ ایک حیلہ گردین بدنیا فروش ہیں۔ تعارف مضامین … ضمیمہ شحنۂ ہند میرٹھ سال ۱۹۰۴ء ۱۶؍اگست کے شمارہ نمبر۳۱؍کے مضامین ۱… مرزا قادیانی پر فرد جرم کی تکمیل۔ پیسہ اخبار! ۲… مرزا قادیانی کا انوکھا الہام۔ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! ۳… نبی اور ولی کے الہام میں فرق۔ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! اسی ترتیب سے پیش خدمت ہیں۔ ۱ … مرزا قادیانی پر فرد جرم کی تکمیل پیسہ اخبار! یوں تو مرزا قادیانی پر مقدمہ لائبل میں رائے چندو لال صاحب مجسٹریٹ نے مرزا قادیانی پر فرد جرم عائد کردی تھی لیکن مرزائی صاحبان اس کے قائل نہ ہوتے تھے۔ کیونکہ مرزاقادیانی کی غیرحاضری میں فرد جرم لگتی تھی۔ آخر مرزا قادیانی کی دعوات سحری نے مجسٹریٹ موصوف کو (بقول ان کے مریدوں کے) تبدیل کرادیا۔ اور ان کی جگہ بابو آتما رام صاحب