احتساب قادیانیت جلد نمبر 58 |
|
اسی ترتیب سے پیش خدمت ہیں۔ ۱ … حامد قادیانی سیالکوٹ کے لئے تحفہ ۲۰۰۔لدھیانہ! یحییٰ ؑ سے یہ بات کاہنوں۱؎ نے پوچھی سچ ہم کو بتا الیاسؑ ہے یا مسیحؑ تو یا وہ نبیؐ۔ انکار کیا بولا نہیں یسعیاہ والی ہوں ندا۲؎تا صاف ہوراہ انجیل نے دیکھ قادیانی ڈھا دی، یہ سب تیری۳؎ بنا مرتے نہیں اولیاء رحمن کبھی جب تک وہ ادا نہ کر چکیں فرض سبھی۴؎ عیسیٰ کا جو نمبر اس میں کم۵؎ ہے ظالم نا کام نکر انہیں تو جینے دے ابھی رکھتا عیسیٰ سے کیوں حسودی ہے یہ وہ عاقر … کو ثمودی ہے یہ ابنیت میں ہے کادیانی ترسا سولی پر چڑھانے میں یہودی ہے یہ مسلمان یہ کہہ کر ستائے گئے ہیں سردار عیسیٰ۶؎ چڑھائے گئے ہیں وہ سولی پہ چلائے تھے ایلی ایلی ہمارے دل اس سے دکھائے گئے ہیں لٹکتے تھے چوروں کے ساتھ ابن مریم یہ برصدر عزت بٹھائے گئے ہیں یہی رفعت جاہ ان کی تھی؟ مرزا کہ مصلوب میخیں لگائے گئے ہیں گلیل ان کا مدفن بنایا تھا تونے وہ کشمیر میں پھر دبائے گئے ہیں وہ تطہیر اور کف کفار جن کو مواعید وبشریٰ سنائے گئے ہیں یہود ان کو سولی چڑھا نہ پائے یہ قرآن میں ہم بتائے گئے ہیں توفی بنوم ان کو یاں دی گئی ہے الیٰ اﷲ اٹھاکر جگائے گئے ہیں پرندوں کی پیدائش احیائے موتیٰ یہ احسان ہیں جو جتائے گئے ہیں مگر حیف ایک نیچری کے ستم سے یہ سب عہدو احسان مٹائے گئے ہیں وہ اعجاز گو سالہ سامری ہے ہم ان پھبتیوں سے جلائے گئے ہیں علی گڑھ کے بڈھے کی تفسیر میں ہے یہ مضمون اکثر چرائے گئے ہیں ہوا کشف اسرار پہلے اسی پر جو یہ موت کے غل مچائے گئے ہیں جو لکھتے تھے خود ہو کے مامور وملہم ورق خاک میں وہ ملائے گئے ہیں تجلی وقہر ونزول مسیحا بہ اشک خوشامد ڈھلائے گئے ہیں تتاری نسب جن کی بیوہ تھی دادی وہ اب ابن مریم بنائے گئے ہیں