احتساب قادیانیت جلد نمبر 58 |
|
اسی ترتیب سے پیش خدمت ہیں۔ ۱ … ہمارا رویاء صادقہ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! مشہور واعظ مولانا ابویعقوب محمد صدیق صاحب غریب خانہ پر فروکش تھے۔ بعد نماز عشاء مرزائی مقدمات کا ذکر چھڑا۔ کہ فرد قرارداد جرم لگ چکی ہے دیکھئے کیا انجام ہو۔ طویل بحث کے بعد سو گئے۔ میں نے خواب میں دیکھا کہ ایک نہایت سرسبز مرغزار ہے۔ چار طرف سبزہ پھیلا ہوا ہے جیسا بارش کے موسم میں ہوتا ہے۔ ایک بزرگ ریش سفید مقطع صورت نمودار ہوئے اور فرمایا کہ یہاں ایک بڑا خاردار درخت تھا مگر اب نہیں۔ میری آنکھ کھلی تو صبح کی آذان ہورہی تھی۔ ہمارے صلحاء ناظرین اس خواب کی تعبیر ضرور سمجھ گئے ہوں گے اور ہم آئندہ مفصلاً ومشرحاً عرض کریں گے جب کہ تعبیر کا ظہور ہوگا۔ انشاء اﷲ تعالیٰ ہاں اتنا اب بھی عرض کئے دیتے ہیں کہ وہ سرسبز مرغزار مقدس اسلام ہے۔ ۲ … مرزائی اخبار الحکم کی فریاد مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! اخبار الحکم جو مرزا اور مرزائیوں کا سب سے پہلا ’’رفیق فی النار البروزیہ حریق فی بحۃ عشق المتنبی عریق لا نہدام بروج الدین مثل المنجنیق فی اشاعۃ المسیحیۃ کا لبرق البریق۔ فی ادارۃ الزندقۃ حدقۃ عین کل زندیق‘‘ ہے۔ اب محض بغلی گھونسے اس کا دیوالا نکالنے کی فکر میں ہیں۔ ہمارا یارغار تو الحکم ہی ہے اور ہمارا استاد بھی اس سے ملا ہوا ہے۔ مرزائیت کی ترازومیں کوئی دوسرا حریف ورقیب اس کا پاسنگ بھی نہیں ہوسکتا۔ الحکم کی بات ہے اور ہے۔ چسکا ہی دوسرا ہے۔ غمزہ ہی نرالا ہے۔ یہ آسمانی باپ کے لے پالک کا چہیتا انت بمنزلۃ ولدی کا ڈھنڈوریا، کسر صلیب اور قتل خنازیر کا تمغہ چکانے والا منارہ کا پھریرا فلک الافلاک کی چوٹی تک اڑانے والا۔ بھلا یہ خلاع رفاع دوسرے رقیبوں کو کہاں نصیب؟ یہ مسالا ہی اور ہے چاشنی ہی نرالی ہے۔ قسم ہے منارے شریف دی جو اس کا حریف وبدخواہ ہے وہ روسیاہ، راندہ درگاہ، دین ودنیا میں تباہ ہے۔ کوئی کیسی ہی چمک دمک دکھائے مگر کالے کے آگے چراغ نہیں جلتا۔ یہ پرانا خرانٹ، اس کا حریف درخور ڈانٹ، لائق کاٹ چھانٹ، جمعہ جمعہ آٹھ دن کی پیدائش کے آمدی وکے پیرشدی کا مصداق۔ ہمارا بس چلے تو الحکم کے بداندیشوں کو زمیندوز اور