احتساب قادیانیت جلد نمبر 58 |
|
سنگسار کردیں جس طرح افغانیوں نے افغانی ملاّ کو کابل میں سنگ سار کردیا۔ اب غضب تو یہ ہوگیا کہ خود مرزائی لوگ اخبار الحکم کے شاکی ہیں کہ وقت پر نہیں نکلتا اور ہمیشہ فرمائش کرتا ہے کہ میری مدد کرو۔ اشاعت بڑھائو، الحکم مطبوعہ ۳۰؍اپریل میں ایک بڑا دردناک مضمون شائع ہوا ہے جس کو پڑھ کر کلیجا دہل جاتا ہے۔ وہ خریداروں سے التجا کرتا ہے کہ آپ پانچ روپے سالانہ کے بدلے سالانہ دس روپے اور دس خریدار پیدا کریں خواہ وہ پانچ پانچ روپیہ ہی کے ہوں اور ہرسال ایک ایک خریدار تو ضرور ہی پیدا کرتے رہیں۔ اور یہاں یہ کیفیت ہے ؎ ناز برآں کن کہ خریدار تست ہم سے ایک مرزائی نے بیان کیا کہ الحکم کے ایڈیٹر میں خلوص نہیں رہا۔ لہٰذا فلاں فلاں مقام کی احمدی جماعت نے الحکم کی خریداری بند کردی اور البدر منگوانے لگے جس کی قیمت بجائے اڑھائی روپے کے اب دوروپیہ ہوگئی۔ فرمائیے غریب ایڈیٹر الحکم بروں کی جان کو روک کر یہ نہ کہتے تو کیا ہے؟کہ ؎ بامن آنچہ کرد آن آشنا کرد افسوس صد افسوس خون سفید ہوگئے دنیا میں ہمدردی نہ رہی۔ اپنے ہی بدن کا خون فاسد ہوگیا اپنے ہی اعضاء دشمن بن گئے ؎ بھاگ ان بردہ فرشوں سے کہاں کے بھائی بیچ ہی ڈالیں جو یوسف سا برادر ہووے کیا اندھیر ہے کہ البدر تو حکیم الامت کا لے پالک اور الحکم آسمانی باپ کے لے پالک کا لے پالک۔ مگر اس کی حمایت تو نہ کی جائے اور اس کی کی جائے۔ تیری چتوں کیا پھری سارا زمانہ پھر گیا ہم الحکم کی ڈھارس باندھتے ہیں کہ گھبرائے نہیں مجدد السنہ مشرقیہ تمہاری کمک پر ہے کسی کی کیا طاقت ہے کہ بال ہی ٹیڑھا کرسکے۔ ۳ … بے معنی الہام فارسی مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! ۳۰؍اپریل کے الحکم میں فارسی الہام یہ شائع ہوا ہے ؎ امن است در مکان محبت سرائے ما (تذکرہ ص۵۱۲، طبع سوم)