احتساب قادیانیت جلد نمبر 58 |
|
آپ کو معلوم ہونا چاہئے کہ جو تقرب بارگاہ امام الزمان میں مجھے ہے وہ دوسرے کو نہیں ہوسکتا اور صاحب اﷲ بن کر جوکڑیاں میں نے جھیلی ہیں۔ دوسرا نہیں جھیل سکتا۔ مجھ میں اور میرے نوزاد رقیب میں وہی نسبت ہے۔ جوہاتھی میں اور بھیڑ میں۔ کجا صاحب الفیل کجا ابابیل۔ بھیڑ بکری کا اتنا تن توش بھی نہیں جتنی ہاتھی لید کردیتا ہے۔ آپ کا الحکم حضرت اقدس کے جسم مبارک پر گویا عربی قبا اور عبا ہے اور نوزا درقیب صرف سترڈھانکنے کی غرقی لنگوٹی ہے۔ دھوتی اور تہمد بھی تو نہیں جس سے جبراً قہراً نماز ہی ادا ہوجائے۔ صاحبو! ارزاں بعلت گراں بحکمت۔ میرے ننھے رقیب کے دامن میں کوڑیوں کے سوا کچھ نہیں اور گرانڈیل الحکم کی جیب میں گراں قیمت جواہرات بھرے ہیں جن کو جوہری ہی پرکھ سکتے ہیں۔ افسوس میرے کمسن رقیب کی توبے پوچھئے آئو بھگت ہورہی ہے۔ دھڑا دھڑ درخواستیں اور منی آرڈر گررہے ہیں اور میں جو سب سے پہلے قتل خنازیر اور کسر صلیب کی منادی کرنے والا یعنی ڈھنڈورا اور مسیح موعود کے نشانوں اور تمغوں کا چمکانے والا اورمنارۃ المسیح کی عمارت کو اپنے صفحات کے ذریے سے فلک الافلاک کی چوٹی پر پہنچانے والا ہوں۔ مجھے سب نے نظروں سے گرادیا کہ انصاف اسی کا نام ہے۔ افسوس اپنے ہی جسد کا خون فاسد ہوگیا۔ اپنے ہی بدن کے اعضاء دشمن بن گئے۔ میرے پیارے بھائیو! اگر میری اس فریاد پر بھی آپ کا دل نہ پسیجا اور آپ کو میری بے کسی اور یاس پر رحم نہ آیا تو خوب یاد رکھو کہ آسمانی ہائی کورٹ میں اپیل کروں گا اور پھر آپ کو عالم بالا کی سخن فہمی نکتہ رسی انصاف پسندی دقیقہ شناسی خود معلوم ہو جائے گی اور کلچری گنجی ہد ہد بلکہ روح القدس بن کر آسمانی ہائی کورٹ کے اجلاس کا انصاف سب کے دلوں پر القاء والہام کردے گی۔ میں اپنا فرض تبلیغ حسب ارشاد حضرت امام الزمان ادا کرچکا اب آپ کو اختیار ہے فقط۔ ۵ … مرزائی مذہب اور آریا مذہب میں کیا فرق ہے مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! جس طرح مرزا قادیانی کا یہ منہ نہیں کہ عیسوی مذہب کی تردید کرسکیں۔ اسی طرح ان کا یہ بھی حوصلہ نہیں کہ آریا مذہب کی تردید کرسکیں۔ عیسائیوں نے عیسیٰ مسیح کو ابن اﷲ (خدا کا بیٹا) قرار دیا تو مرزا قادیانی نے اپنے کو متبنے اﷲ بمنزلۃ ولد ( لے پالک) بنایا آریا معجزات کے منکر۔ مرزا قادیانی بھی منکر۔ وہ تناسخ کے قائل۔ مرزا قادیانی بھی اپنے بروزی نبی ہونے کے قائل۔ آریا کے نزدیک کوئی شے نیچر کے خلاف نہیں ہوسکتی۔ مرزا قادیانی کے نزدیک بھی لازاف نیچر کا نقض محال