احتساب قادیانیت جلد نمبر 58 |
|
اسی ترتیب سے پیش خدمت ہیں۔ ۱ … قادیانی شاعری ۲۰۰۔لودھیانہ! قادیانی نے اپنی کتاب براہین احمدیہ کی چاروں جلدوں کے عنوان پر ایک تاریخی رباعی لکھی ہے جس کے تیسرے مصرع کی دم بڑھی ہوئی ہے ؎ کیا خوب ہے یہ کتاب سبحان اﷲ اک دم میں کرے ہے دین حق سے آگاہ ار بسکہ یہ مغفرت کا بتلاتی ہے راہ تاریخ بھی یاغفور نکلی وہ واہ الفاظ اور بندش سے قطع نظر ہم قادیانی سے صرف چاروں مصرعوں کا وزن پورا کردینا چاہتے ہیں اگر پورے کردے تو حضرت شوکت سے سفارش کرکے اس کا نام بھی شاگردوں میں درج کرادیں گے۔ اگرچہ ایسا کودن اس لائق نہیں کہ اس کو ان کی شاگردی کا اعزاز بخشا جائے۔ پھر ’’وہ واہ‘‘ کیا خوب ہے ؎ از بسکہ یہ مغفرت کا بتلاتی ہے یہ بھی مصرع رباعی کا ایک پورا وزن ہے آگے قادیانی کی ’’راہ‘‘ حد سے بڑھی ہوئی ہے۔ اس پر دو رباعیاں ہدیہ ناظرین ہیں ؎ حد سے باہر ہے راہ تیری مرزا کرتا ہے اسی پہ تو دلیری مرزا سب مکر و دغا ہے یہ براہین تیری بس کھل گئی تیری ہاتھ پھیری مرزا کہنا تجھے معتدی بجا ہے مرزا ہر بات میں تجھ کو اعتدا ہے مرزا الہام ہیں تیرے انبیاء سے بڑھ کر بیٹا تو خدا بن چکا ہے مرزا ۲ … قادیانی کی خود ستائی اور اس کے چیلوں کی ژاژخائی ایک قادیانی شہزادہ اپنے خانہ ساز رسول ونبی کا فارسی قصیدہ پڑھ کر کہتا ہے کہ اس کے