احتساب قادیانیت جلد نمبر 58 |
|
کرلیا ہے کہ یہ اور چند مرزائی جب تک توبہ نہ کریں گے ہم ان کو کسی تقریب میں شریک نہ کریں گے۔ ان تینوں آدمیوں کے نام جنہوں نے توبہ کی یہ ہیں۔ العبد العبد العبد اﷲ بندہ ولد فاضل غلام نبی ولد اﷲ بندہ جانی ولد اﷲ بندہ گواہ شد گواہ شد منشی عبدالغنی (چودھری شہر) چودھری نتھن ٹالیہ ساکن انبالہ شہر از جانب مولوی اکبر حسین لدھیانوی حنفی نقشبندی خدا کا شکر ہے کہ آج بتاریخ۱۳؍ذی الحجہ مطابق ۲؍مارچ ۱۹۰۴ء کو روبرو ایک مجمع کثیر مومنین کے اپنے عقائد فاسدہ مرزا قادیانی سے مسمی اﷲ بندہ ولد فاضل قوم ارائیں بدست حضرت مولانا مولوی حافظ محمد خلیل الرحمن امام مسجد پختہ باغ نقشبندی مجددی توکلی ہمراہ اپنے دونوں فرزندوں جانی وغلام نبی کے تائب ہوکر داخل گروہ اہل اسلام ہوا، اور عقائد مرزائیوں سے بیزار ہوکر سچے دل سے توبہ کرکے شامل زمرہ مسلمانان ہوا۔ وہ مقرّ ہے کہ میں آئندہ مرزائیوں کے ساتھ میل جول اﷲ کے واسطے ترک کرتا ہوں۔ میں خدا سے توفیق چاہتا ہوں کہ اہل سنت والجماعت کے زمرہ میں میرا خاتمہ ہو اور جب تک زندہ رہوں دین محمدی پر قائم ہوں۔ خداوند کریم اور مرزائیوں کو بھی یہی توفیق دے کہ وہ بھی تائب ہوکر مسلمانوں میں شامل ہوجائیں۔ آمین ثم آمین۔ سند کے واسطے ان کے انگوٹھے ومہر بھی لگوا دئیے ہیں۔ گواہ شد نیاز آگین اکبر حسین غوثی نقشبندی لدھیانوی عفی عنہ المشتہر جمعدار چودھری رحمت اﷲ ودیگر رائیان انبالہ شہر محلہ پکا باغ۔ ایڈیٹر… ہم لکھ چکے ہیں کہ مسیحیت ومہدویت کا بالکل مدار مقدمات پر ہے۔ اب یکے بعد دیگرے رخصت ہوئی جاتی ہے۔ مرزائیوں کے ففروہونے کا ٹپکا لگ گیا ہے۔ اب چند روز میں ٹاپا بالکل خالی ہوجائے گا۔ انشاء اﷲ تعالیٰ! ۵ … اصلاح تمدن اور قرآن مجیدکی تعلیم مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! نہ صرف ہمارا شہری صحیفہ عصر جدید بلکہ ہر ایک اسلام اور قرآن اسلام کے سچے فدائی کا اسپر ایمان ہے کہ تمام دینی اور دنیوی امور کی ہدایت واصلاح بہتری وفلاح قرآن مجید ہی کے