احتساب قادیانیت جلد نمبر 58 |
|
یہ تاریخ سن لیں خواص وعوام ہوا مسخ اب قادیانی غلام ۱۹۶۱ بکرمی ۲ … مرزا قادیانی کا گرگٹ کی طرح رنگ بدلنا مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! آپ جب ولی بنے تو خیال کیا کہ ولی تو بہت سے گزرے ہیں۔ میں نے ہی کیسا کمال کیا۔ پس ترقی کرنی چاہئے۔ جھٹ سے مثیل عیسیٰ بنے مگر اول تو مثل کے لئے مساوات ضروری نہیں۔ ادنیٰ امور میں بھی مماثلت ممکن ہے۔ دوم…آپ کے اس خیالی پلائو پر عیسائیوں نے منارے سے بھی کہیں زیادہ لمبے منہ بنائے۔ آپ کا مطلب تو یہ تھا کہ عیسائی میری آئو بھگت کریں گے۔ بیف، بسکٹ، جیلی، چاء، قہوہ وغیرہ لیکر دوڑیں گے۔ جیسے عشاء ربانی میں۔ مگر انہوں نے تو یہود سمجھ کر اٹھارہواں فل بوٹ کھوپڑی شریف کی چندیا پر دورہی سے جڑ دیا۔ جس کی آواز گونج اٹھی کہ ٹھائیں۔ جب خردجال کا بس عیسائیوں پر کچھ نہ چلا تو عیسیٰ مسیح علیہ السلام پر کنوتیاں دبا کر اور دم اٹھا کر دولتیوں کا ابراز شروع کردیا۔ کہ عیسیٰ علیہ السلام ایسا تھا اور ویسا تھا۔ تاہم بجائے مثیل مسیح ہونے کے عین میں اور ہوبہو مسیح موعود بن گئے مگر عیسیٰ بن مریم نہیں بلکہ مسیح بن آلنقوا۔ اب یہ مصیبت آپڑی کہ احادیث میں مہدی علیہ السلام کے ساتھ اصحاب کہف کا آنا مشروط ہے۔ چنانچہ امام قرطبی نے فرمایا ’’وروت فرقۃ ان النبی قال لیحجن عیسٰی بن مریم ومعہ اصحاب الکہف فانہم لم یحجو بعد ذکرہ ابن عینیۃ۔ ومکتوب فی التورۃ والانجیل …فعلی ہذاہم نیام ولم یموتوا الی یوم القیامۃ قبیل یموتون قبل الساعۃ (الجامع لاحکام القرآن ج۱۰ ص۳۳۷،۳۳۸)‘‘ {اور ایک بڑے گروہ نے روایت کی ہے کہ نبیa نے فرمایا کہ عیسیٰ بن مریم ضرور حج کریں گے اور اصحاب کہف آپ کے ساتھ ہوں گے۔ کیونکہ انہوں نے اب تک حج نہیں کیا اور ایسا ہی توریت وانجیل میں ہے۔ اس صورت میں اصحاب کہف ابھی تک سوتے ہیں۔ مرے نہیں اور نہ قیامت تک مریں گے۔ بلکہ ساعۃ سے پہلے فوت ہوں گے۔} علی ہذا دار قطنی میں محمد بن علی سے روایت ہے کہ ’’ان المہدی یخرج مع عیسیٰ فیساعدہ علی قتل الدجال بباب لد‘‘ {مہدی بالضرور عیسیٰ کے ساتھ خروج کریں گے اور دجال کے قتل میں باب لد پر عیسیٰ کی مدد کریں گے۔} یہ ایسی مصیبت ہے کہ مرزا اور مرزائیوں