احتساب قادیانیت جلد نمبر 58 |
|
۴ … مرزا قادیانی کے نزدیک انبیاء معصوم نہیں مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! چونکہ مرزا قادیانی کی کوئی پیشینگوئی سچی نہیں ہوئی اور رمّالوں اور نجومیوں سے بھی ہیٹے نکلے۔ لہٰذا ازالہ اوہام کے ص۶۸۸، خزائن ج۳ص۴۷۱ میں اپنی طرح تمام انبیاء کو کذاب اور خاطی بتاتے ہیں اور لکھتے ہیں کہ: ’’اگر آنحضرتa پر ابن مریم اور دجال کی حقیقت کاملہ بوجہ نہ موجود ہونے کسی نمونہ کے موبمومنکشف نہ ہوئی نہ دجال کے گدھے کی حقیقت کھلی نہ یاجوج ماجوج کی عمیق تہ تک وحی الٰہی نے اطلاح دی نہ دابۃ الارض کی ماہیت کماہی ظاہر فرمائی گئی اور صرف امثلہ قریبہ کے طرز بیان میں اجمالی طور سے سمجھایا گیا ہو تو کچھ تعجب کی بات نہیں اور اگر وقت ظہور کچھ جزئیات غیر معلومہ ظاہر ہوجائیں تو نشان نبوت پر کچھ حرف نہیں۔‘‘ اب ہم کہتے ہیں کہ جب آپ کی پیشینگوئیاں پوی نہ ہوئیں اور آتھم میعاد کے مابین نہ مرا اور آسمانی منکوحہ سے پیشینگوئی کے خلاف بغل گرم نہ ہوئی تو لاطائل تاویلات کیوں کی گئیں کہ آتھم کے دل میں خوف طاری ہوگیا تھا یعنی وہ دل میں مرزائی بن گیا تھا اور آسمانی منکوحہ کبھی نہ کبھی ہتھے چڑھے گی اور ام المرزائین کے شکم سے اب اگر خلاف پیشینگوئی لڑکی ہوئی تو آئندہ لڑکے کے آنے کا سدباب نہیں ہوگیا۔ نہ دروازہ پر قفل ٹھکا نہ تیغہ ہوگیا۔ آئندہ کبھی نہ کبھی سال کا سا پورا ضرور نکلے گا۔ گویا پیشینگوئیوں کے پورا ہونے کا اقرار بھی ہے اور انکار بھی اصرار ہے۔ دنیا سے جنگ وجدل ہے۔ رسالے شائع ہوتے ہیں کہ ان معنوں سے پیشینگوئی ضرور پوری ہوگئی۔ ان جھوٹی تاویلوں پر اڑتے رہنے سے صاف ثابت ہوتا ہے کہ مرزا قادیانی تو اپنی پیشینگوئیوں میں جھوٹے نہیں ہاں انبیاء جھوٹے ہیں۔ ہر پیشینگوئی کے جھوٹے ہونے پر تاویلات کا دریا بہایا گیا ہے۔ کبھی اقرار نہیں کیا گیا کہ فلاں پیشینگوئی درحقیقت غلط نکلی اور آسمانی باپ نے لے پالک کو دھوکا دیا۔ کسی پیشینگوئی کے غلط ہونے پر مرزا قادیانی کے پھوٹے منہ سے یہ کلمہ نہیں نکلا کہ انبیاء نے بھی اپنے اجتہاد میں خطا کی ہے۔ میں نے کی تو کیا بھس میں خردجال نے منہ مارا۔ ہاں بعد میں جھوٹے کا خدانے منہ کالا کردیا اور جھک مار کر اپنے منہ پر تھپڑ مارنا اور اقرار کرنا پڑا کہ میری پیشینگوئیاں اس لئے غلط ہوئیں کہ انبیاء کی پیشینگوئیاں بھی غلط ہوچکی ہیں۔ جادو وہ جو سر پر چڑھ کر بولے۔ کیا اجماع امت میں سے کسی کو آنحضرتa کی پیشینگوئی میں کبھی شک واقع ہوا ہے کہ وہ پوری نہیں ہوئی اور آپ کی نبوت پر معاذ اﷲ کسی نے حرف گیری کی ہے۔ حالانکہ دنیا کو مرزائی پیشینگوئیوں کے غلط ہوجانیکا