احتساب قادیانیت جلد نمبر 58 |
|
مخالفت ہے؟ بروزی (تناسخی) بن کر ہنود کو راضی کرنا چاہا مگر کوئی راضی نہ ہوا۔ اگر مرزا قادیانی یہ کہتے ہیں کہ میں کرشن جی یارام چندر جی کا اوتار ہوں تو ہنود جب بھی راضی نہ ہوتے اور یہی کہتے ؎ بہر رنگے کہ خواہی جامہ می پوش من انداز قدت رامی شناسم اسلامی جہاد وہ چیز ہے کہ آج کے روز تمام گورنمنٹیں اسی قانون پر چل رہی ہیں۔ ہم بارہا روشن دلائل سے ثابت کرچکے ہیں کہ جہاد سے کوئی گورنمنٹ خالی نہیں بلکہ یورپین گورنمنٹیں تو اپنامذہب جہاد ہی سے پھیلاتی ہیں۔ پادریوں کا مشن کسی ملک میں بھیج دیاا ور جب کوئی پادری آسمانی برّہ بن کر حسب اتباع عیسیٰ مسیح بھینٹ چڑھ گیا تو بحری اور بری فوج چڑھ دوڑی اور انجیل مقدس کا حکم پس پشت ڈال کر اسلامی قانون ’’جزائً سیئۃ سیئۃ مثلہا‘‘ پر عمل کیا لیکن مرزا قادیانی اس کے خلاف ہیں گویا تمام گورنمنٹوں کے خلاف ہیں۔ لیٹ لیٹ کر مداہنت کی مگر پسرخوش نہ خاوند از ازیں سوراندہ وازاں سودرماندہ عیسی مسیح فروتن تھے۔ میں بھی فروتن ہوں کیونکہ ان کا مثیل ہوں۔ مگر عیسیٰ برے تھے اور ایسے اور ویسے تھے میں ویسا نہیں ہوں پھر بھی مثیل مسیح ہوں۔ گویا پادریوں کے ساتھ متضاد کارروائی کی کہ ان کو راضی بھی کرنا چاہا اور ناراض بھی اور سچ پوچھو تومداہنت کرنی بھی نہ آئی۔ عیب بھی کرنے کو ہنر چاہئے۔ (ایڈیٹر) ۲ … ایک نیا مہدی پھانسی دیا گیا مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! کروزن علاقہ سوڈان میں ایک عیار محمد الامین نامی نے مہدویت کا جھنڈا کھڑا کیا۔ سوڈان کے ڈپٹی گورنر کرنل مابین نے فوج بھیج کر اس کو گرفتار کیا اور پھانسی پر چڑھا دیا۔ اس پر الحکم بہت خوش ہورہا ہے بغلیں بجا رہا ہے کہ دیکھو بعض نادان یہ کہتے ہیں کہ خدائے تعالیٰ مفتری علی اﷲ کو مہلت دیتا ہے۔ اگر یہ حدیث صحیح ہوتی تو محمد الامین ایسی جلدی پھانسی نہ دیاجاتا۔ واہ ایڈیٹر صاحب الحکم تانت باجی اور راگ بوجھا۔ اس کو آپ نے اپنے بھائی مُلّا عبداللطیف اور ڈاکٹر رحمت پر کیوں منطق نہ کیا۔ ان کو بھی تو مہلت نہ ملی اور بہت جلد صفحہ ہستی سے مٹا دئیے گئے۔ خس کم جہاں پاک۔ اگر وہ مفتری علی اﷲ نہ ہوتے تو آپ کی منطق کے موافق ایسی