احتساب قادیانیت جلد نمبر 58 |
|
(نقل جواب جو ان کو لکھا گیا وہ جوابی کارڈ تھا تحقیق کرنا کہ کچھ اور کا اور مشہور نہ کریں) مکرم مولوی الٰہی بخش صاحب… مزاج شریف۔ آپ تحریر فرماتے ہیں کہ میں نے سنا ہے کہ جناب نے مسیح موعود قادیانی کو قبول فرمالیا۔ مسیح موعود قادیانی تو کوئی شخص نہیں جس کو شرعاً ہم کو ماننا پڑے۔ ہاں مرزا غلام احمد بن غلام مرتضیٰ زمیندار قادیان مدعی ہیں کہ میں مسیح موعود یا مثیل موعود ہوں۔ مگر یہ دعویٰ بلا دلیل ہے کیونکہ مسیح موعود دو شخص ہیں مسیح الدجال۔ مسیح عیسیٰ بن مریم اول تو نہیں ہے۔ اس واسطے کہ اعور نہیں…الخ۔ اور نہ ک ف ر کا سکہ مابین آنکھوں کے رکھتا ہے۔ تاکہ دلیل بیّن ہو کہ یہ وہی ہے۔ رہا دوسرا تو وہ بھی نہیں ہے کیونکہ مثیل دو قسم کا ہوتا ہے۔ اسمی اور وصفی۔ اسمی تو اس واسطے نہیں کہ مدعی کا نام عیسیٰ نہیں ہے اور نہ اس کی والدہ مرحومہ کا نام مریم تھا اور نہ بے باپ پیدا ہوا ہے بلکہ والد ماجد ان کے مرزا غلام مرتضیٰ صاحب مرحوم معزز زمینداران قادیان سے گزرے ہیں۔ اور وصفی اس واسطے نہیں ہے کہ وصف خلق طیر، ابراء اکمہ وابرص۔ احیاء موتے۔ ایتا مایدّ خرون۔ حسب منطوق آیہ ’’انی قد جئتکم بالآیۃ من ربکم الیٰ اخرہا‘‘ سے بے نصیب ہے۔میرے نزدیک مرزا قادیانی حسب ارشاد نبوی منجملہ دجاجلہ کذابیں موعودین سے ہیں۔ دیکھو حدیث صحیح ’’قال رسول اﷲa لا تقوم الساعۃ حتی ینبعث کذّابون دجالوں قریباً من ثلاثین (ترمذی ص۴۵ج۲)‘‘ (ربنا لا تجعلنا منہم ولا ممن تبعہم آمین) خادم الاسلام محمد لکھنوی از کوئٹہ بلوچستان محلہ غریب آباد۔ ۴؍جمادی الاول ۲۲ ۱۳ھ ۳ … مرزائیت سے توبہ پیسہ اخبار! پیسہ اخبار لکھتا ہے کہ شیخ محمد عظیم کلرک پوسٹل ڈیپارٹمنٹ مرزائی دین سے دست بردار ہوکر ازسرنو دین اسلام میں داخل ہوئے مرزا کے قادیانی کی مسیحیت ومہدیت کے بارہ میں شیخ محمد عظیم صاحب کے خیالات حسب ذیل ہیں۔ مرزا قادیانی مسیح ہیں مگر مرض کو بڑھائے ہوئے ہیں۔ مگر مقدمہ باز جھگڑالو۔ مہدی ہیں مگر نور ہدایت سے پس افتادہ، ملہم ہیں مگر اشاعت الہامات سے معاش حاصل کرنے والے اس پر اردو اخبار حاشیہ چڑھاتا ہے۔ واہ شیخ صاحب واہ آپ نے ہمارے مقدس مآب مرزا قادیانی پر خوب زہر اگلا ہے۔ جب آپ حضور انور کے زمرہ مریدان میں داخل ہوئے تھے۔ اس وقت تو جو