احتساب قادیانیت جلد نمبر 58 |
|
پنسا رہٹا کھول دیا۔ اور بعض مقامات پر ایجنٹ بھی مقرر کردئیے۔ اب مرزائیوں میں فروخت ہورہا ہے اور خوب ٹکے سیدھے ہورہے ہیں۔ سنا ہے کہ عیسائیوں نے کچھ تعرض بھی کیا تھا شاید پانیر نے اسی بنا پر مندرجہ بالا نوٹ کیا ہے۔ اس کے جواب میں ایڈیٹر الحکم نے بجائے اس کے کہ پانیر کو برا بھلا کہتا، عیسیٰ مسیح پر عہدنامہ جدید کے حوالے سے خوب اپنی جبلی مرزائیت کا نزلہ جھاڑا ہے۔ کیا قہر طعن بوالہوس بے ادب ہوا جرم رقیب قتل کا میرے سبب ہوا آگے چل کر الحکم نے مرزا قادیانی کو گورنمنٹ کا سچا خیرخواہ ثابت کرنے کے لئے ان جلسوں کا ذکر کیا ہے جو قادیان میں دربارہ انسداد طاعون ہوئے تھے اور گورنمنٹ پنجاب نے ان کا اعتراف کیا تھا۔ ہم کہتے ہیں کہ ایسے جلسے بہت سے مقامات پر ہوئے ہیں مگر کیا وہ سب مسیح موعود اور نبی الزمان ہیں۔ پھر جب آپ طاعون کا انسداد چاہتے ہیں تو اپنے ایڈیکانگ کو جو آسمانی باپ نے بھیجا ہے دھکے دیتے ہیں بھلا آسمانی باپ خفا نہ ہو تو کیا ہو۔ مرزا قادیانی کے دلائل بھی عجیب وغریب ہیں میرے زمانے میں طاعون آیا پس میں مسیح موعود ہوں۔ میں جہاد کا مخالف ہوں اس لئے مسیح موعود ہوں۔ میں نے طاعون کو خود ہی بلایا اور خود ہی جلسے کرکے اس کی دم میں نمدا کرنا چاہا۔ اس لئے مسیح موعود ہوں۔ عیسیٰ مسیح مر گئے میں اس لئے مسیح موعود ہوں۔ دنیا میں بدکاریاں ہورہی ہیں یہ پہلے کبھی نہ ہوئی تھیں میں اس لئے مسیح موعود ہوں۔ لوگوں کی ہلاکت کی پیشینگوئیاں کرتا ہوں اگرچہ کوئی پیشینگوئی پوری نہیں ہوئی۔ مگر میں ضرور مسیح موعود ہوں۔ میں نے کشمیر میں عیسیٰ کی قبر ڈھونڈ لی اس لئے موعود ہوں۔ ماشاء اﷲ مرزا قادیانی کیا ہیں مرہم عیسیٰ سے بھی بڑھ کر بوالعجبیون کے معجون مرکب ہیں۔ اﷲ سلامت رکھے یاروں کے لئے دل لگی کا مشغلہ تو ہے۔ ؎ دل لگی کی آرزو بے چین رکھتی ہے ہمیں ورنہ یاں ببرونقی سود چراغ کشتہ ہے ۶ … زنار باندھ سجہ صد دانہ توڑ ڈال رہرو چلے ہے راہ کو ہموار دیکھ کر مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! مرزا قادیانی سے کسی نے سوال کیا تھا کہ تسبیح ہاتھ میں لے کر بعد نماز ۳۳؍مرتبہ اﷲ اکبر پڑھنا کیسا ہے۔ مرزا قادیانی نے بڑے ایچ پیچ سے اس کا جواب گول مٹول دیا اوربالآخر کہہ دیا کہ