احتساب قادیانیت جلد نمبر 58 |
|
انصاف ہے جو خود غرض مفتری ایسے جہاد کو روکتا ہے جو بڑا مفسد اور تمام گورنمنٹوں کا بدخواہ اور عام امن میں خلل ڈالنے والا ہے کیونکہ ریاست بے سیاست ممکن نہیں۔ بروزی نبوت نے بھی اوائل میں قلم سے لوگوں کی موت ہی کی پیشینگوئیوں کا جہاد کیا۔ دھونس ڈال کر اپنی نبوت کو منوانا چاہا مگر اس ظالمانہ جہاد کا برٹش عدالت نے سر توڑ ڈالا اور تخویف الناس سے آئندہ کے لئے توبہ نامہ لکھوالیا۔ ورنہ خدا جانے ہلاکت کی پیشینگوئیوں کا جہاد کیا کرکے رہتا۔ بار بار جہاد یاد دلانا گویا مسلمانوں کو اشتعال اور گورنمنٹ کو ان کی جانب سے نفرت دلانا ہے اور اسلام اور پیغمبر اسلام پر تبرا بھیجنا ہے کہ ظالمانہ جہاد کو رواج دیا۔ آپ سے زیادہ اسلام کا کور نمک اور مسلمانوں کا دشمن کون ہوگا؟ قابو نہیں چلتا ورنہ تمام مسلمان بلکہ اقوام مذاہب دنیا جو جعلی نبوت اور امام الزمانی کو نہیںمانتے۔ آپ کے ہاتھوں قتل کردئیے جائیں اور آپ ان کو کچا ہی بھنبھوڑ کر کھاجائیں۔ قرینہ یہ ہے کہ آپ کا جو مخالف اپنی قضا سے مرجاتا ہے۔ خوشی کے شادیانے بجائے جاتے ہیں اور مرزائی اخباروں میں مشتہر کیا جاتا ہے۔ اس سے آپ کا خبث باطن اور بدخواہی مخلوق صاف عیاں ہے۔ جہاد کے اور کیا سینگ ہوتے ہیں۔ قتل کا ارادہ اور اقدام بھی درحقیقت جہاد ہے۔ ’’ان اﷲ یعلم مافی الصدور‘‘ اور ’’انما الاعمال بالنیات‘‘ (ایڈیٹر) ۴ … ہندوستانی قبقاب برسردجال پنجاب محمد فاروقی لاہوری! اے مردود بے ایمان مرزا یہ کیا برپا کیا طوفان مرزا کبھی بنتا ہے عیسیٰ گاہ مہدی نہیں ہے یہ تجھے شایان مرزا ابھی زندہ ہیں عیسیٰ آسمان پر نہ ان کو جان تو بے جان مرزا مسیح ابن مریم آئیں گے پھر حبیب حق کا ہے فرمان مرزا نصوص قاطعہ کا ہے تو منکر نہ کو سے کیوں تجھے قرآن مرزا حدیثوں کے معانی مت غلط کر نہ کر فرقان کا بطلان مرزا تو ہے بمرتبہ شداد ونمرود توہے قارون کا ہم شان مرزا مسلمانوں کو لوٹا خوب تونے تو ہے چنگیز خان کی جان مرزا تو خاص ابلیس کا نور بصر ہے تیری آنکھیں ہوں بے لمعان مرزا