احتساب قادیانیت جلد نمبر 58 |
|
تعارف مضامین … ضمیمہ شحنۂ ہند میرٹھ سال ۱۹۰۴ء یکم اگست کے شمارہ نمبر۲۹؍کے مضامین ۱… مرزا قادیانی انبیاء کی مجسم توہین ہیں۔ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! ۲… مرزائیوں کے کرتوت۔ محمد لکھنوی کوئٹہ! ۳… مرزائیت سے توبہ۔ پیسہ اخبار! ۴… وہی حیات مسیح۔ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! ۵… مرزائیوں سے سوال۔ مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! اسی ترتیب سے پیش خدمت ہیں۔ ۱ … مرزا قادیانی انبیاء کی مجسم توہین ہیں مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! آریا کیوں برے ہیں اس لئے کہ بے ادب گستاخ اور انبیاء کی توہین کرتے ہیں۔ دھرئیے کیوں برے ہیں۔ اس لئے کہ نہ صرف انبیاء اور ان کے معجزات بلکہ ذات الٰہی کے بھی منکر ہیں۔ عیسائی اہل اسلام کے نزدیک کیوں برے ہیں۔ اس لئے کہ آنحضرتa کو برا کہتے ہیں اور قرآن کو کلام خدا نہیں سمجھتے۔ وہ تعصب میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ مذہب اسلام اور پیغمبر اسلام ان کا سچا محسن اور شفیق مصلح ہے جو انسان پرستی اور تین خدائوں کے ماننے سے روکتا ہے اور ایک ہی خدا کی عبادت سکھاتا ہے جس نے عیسیٰ کو کلمۃ اﷲ بنایا اور عصمت مریم کی شہادت دی جس کے یہود منکر تھے۔آنحضرتa نے تمام انبیاء کی عموماًا ور مسیح علیہ السلام کی خصوصاً جو عظمت کی ہے اور دنیا کو ان کی عظمت کرنے کی تعلیم دی ہے کوئی عیسائی کوئی چیپلن، کوئی قسیس کوئی اسقف ایسی تعظیم نہیں کرسکتا نہ ایسی تعظیم اپنے حواریوں اور معتقدوں کو سکھا سکتا ہے۔ تاہم انہوں نے انصاف سے چشم پوشی کی اور تعصب کی راہ لی۔ مرزا قادیانی نے یہودی بن کر عیسیٰ مسیح علیہ السلام کو برا بھلا کہا۔ عیسائیوں نے اس کے جواب میں اسلام اور پیغمبر اسلام اور خدائے اسلام کو گالیاں دیں۔ فرمائیے یہودیوں اور مرزائیوں میں کیا فرق رہا؟ گویا مرزا قادیانی ہی بالواسطہ آنحضرتa کی توہین کرنے والے ٹھہرے۔ مرزا قادیانی تو اپنے ہم پیشہ اور ملعون مورثوں (گزشتہ مکار مہدیوں) کی تقلید سے بھی منحرف اور مرتد ہوگئے۔ کیونکہ ان میں سے کسی نے انبیاء کو