احتساب قادیانیت جلد نمبر 58 |
|
پہنچایا ہے۔ ہم تو یہ چاہتے ہیں کہ مطبع رات دن گرم رہے اور روغن بادام میں دم کئے ہوئے پلائو اور جند بیدستری سقنقوری معجونیں دم پخت ہوتی رہیں۔ مزے ہوں بہاریں ہوں اور بس۔(ایڈیٹر) ۵ … مرزا قادیانی کی بعثت کی غرض مولانا شوکت اﷲ میرٹھی! مرزا قادیانی بار بار بلکہ روزانہ منبر پر یاشہ نشین میں بیٹھ کر بنکارتے ہیں کہ میں دنیا کو اسلام کی خوبیاں دکھانے آیا ہوں۔ (لوگ) آنحضرتa کی عظمت وشان پرحملہ کرتے ہیں اور اسلام کو بدنام کرتے ہیں اور خود مسلمانوں کے گھروں میں رسول اﷲa کی ہتک کرنے والے پیدا ہوگئے تھے۔ الحکم ۲۴؍فروری ۱۹۰۴ء ج نمبر۷یہ مسلمانوں پر مفتری علی اﷲ کا افتراء ہے بلکہ خود ہتک کا مرتکب ہوتا ہے۔ خدائے تعالیٰ نے نبوت ختم کردی یہ جھٹلاتا ہے اور اپنے کو نبی بتاتا ہے۔ کیا یہ آنحضرتa اور قرآن اور اسلام اور خدائے اسلام کی ہتک نہیں۔ آیات قرآنی کو مسخ کرکے ان کا نزول اپنی شان میں بتاتا ہے کیا یہ آنحضرت کی ہتک نہیں؟ اپنی تصویر بنانے اور بنوانے اور شائع کرنے اور گھروں میں رکھنے کو مباح قرار دیتا ہے جس شخص نے شریعت کا ایک حکم بھی توڑا اس نے تمام شریعت کو توڑا اور اسلام اور پیغمبر اسلام اور خدائے تعالیٰ ذوالجلال والکرام کی ہتک کی۔ مرزا قادیانی تو ہمیشہ احکام شریعت توڑتا رہتا ہے۔ اسلام کی خوبیاں خود ہی دنیا پر روشن ہیں۔ ’’ترکت فیکم البیضاء لیلہا ونہارہا سواء الحدیث‘‘ یعنی میں تم میں آفتاب (دین اسلام یا قرآن) چھوڑے جاتا ہوں جس کے رات دن برابر ہیں (وہ کبھی ماند یا غروب نہ ہوگا) کوئی شپر چشم ہی آفتاب کو ماند اور بے روشن بتا سکتا ہے۔ یہ کہنا کہ میں اسلام کی روشنی دکھانے آیا ہوں اسلام کی ہتک کرنا ہے کیونکہ آفتاب خودروشن ہے۔ وہ روشنی پھیلانے میں کسی کا محتاج نہیں۔ قرآن مجید میں ہے ’’ہذا ہدی للناس، ہذا بیان للناس تبیانا لکل شئی‘‘ بھلا کسی کی کیا طاقت ہے کہ اسلام اور قرآن کو اپنی صداقت میں دیگر وسائل کا محتاج بتائے۔ البتہ آنحضرتa کو یہ حکم ہے کہ ’’فذکر انما انت مذکر‘‘ کا فرض ادا کرنا جس طرح آپ پہ فرض ہے اسی طرح تمام علماء امت محمدیہ پر فرض ہے۔ تمام علماء تذکیر وتنذیر وتبشیر فرما رہے ہیں اور سب مجدد ہیں مگر آج تک اپنے کو نبی اور خاتم الخلفاء کسی نے نہیں بتایا نہ بعد ختم نبوت دعوے نبوت کیا۔ یہ تو ملحدوں اور مرتدوں کا کام ہے۔ (ایڈیٹر)